ETV Bharat / international

آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا - president of Pakistan

Pakistan new president آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ اس قبل وہ 2008 سے 2013 تک ملک کے 11ویں صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Asif Zardari sworn in as 14th president of Pakistan
آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 10:54 PM IST

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے اتوار کو پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی محل ایوان صدر میں 68 سالہ آصف زرداری سے عہدے کا حلف لیا۔

اس دوران سبکدوش ہونے والے صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، سیاستدان اور دیگر معززین نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔چاروں صوبوں کے گورنرز، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور کئی ممالک کے سفارت کاروں نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

حکمران اتحاد کے امیدوار آصف زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں 255 ووٹ حاصل کیے، مشرقی پنجاب سے 43 ووٹ، شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا سے آٹھ، جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے 47 ووٹ اور جنوبی سندھ صوبے سے 58 ووٹ حاصل کئے۔

جبکہ ان کے مخالف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (PkMAP) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صرف 181 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔ واضح رہے کہ 2008 سے 2013 تک ملک کے 11ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد یہ 68 سالہ زرداری کی دوسری مدت صدارت ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرداری جمہوری طور پر منتخب ہونے والے چار صدور میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کی ہے۔ صدر کا انتخاب سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.