ETV Bharat / international

دونوں ممالک کو شراکت دار ہونا چاہیے، امریکی وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات - Blinken in Beijing - BLINKEN IN BEIJING

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اس وقت چین کے دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرکے دو طرفہ و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Antony Blinken meets president Xi  in Beijing
امریکی وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 10:17 PM IST

بیجنگ: چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں دونوں ممالک کی ٹیم نے بات چیت میں کچھ مثبت پیشرفت کی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو حریفوں کے بجائے شراکت دار ہونا چاہیے اور اختلافات محفوظ رکھتے ہوئے مشترکہ بنیاد پر کام کرنا چاہیے، چین پراعتماد اور خوشحال امریکا کو دیکھ کر خوش ہے، امید ہے کہ امریکا بھی چین کی ترقی پرمثبت نظریہ رکھے گا۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ اب بھی بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

بلنکن نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور عوامی سلامتی کے وزیر وانگ شیاؤہونگ کے ساتھ بات چیت کے بعد بیجنگ میں صدر شی سے ملاقات کی۔ بلنکن اور وانگ نے بات چیت کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا لیکن انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ اختلافات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ تنازعات کے معاملات پر بھی امریکہ چین مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔ محکمہ خارجہ نے بعد میں کہا کہ بلنکن اور وانگ نے اختلاف کے شعبوں کے ساتھ ساتھ تعاون کے شعبوں کے بارے میں مکمل، ٹھوس اور تعمیری بات چیت کی اور واضح کیا کہ بلنکن امریکی خدشات کے ساتھ کھڑے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ بلنکن نے زور دے کر کہا کہ امریکہ انسانی حقوق اور اقتصادی امور سمیت اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے مفادات اور اقدار کے لیے کھڑا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.