ETV Bharat / international

اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، انتخابات کرانے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا - Anti government protests in Israel - ANTI GOVERNMENT PROTESTS IN ISRAEL

اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریبا آٹھ ماہ سے لڑائی جاری ہے۔ ادھر اسرائیل میں ہزاروں افراد نے حکومت مخالف مظاہرے کئے۔ اس دوران مظاہرین نے انتخابات، یرغمالیوں کی واپسی اور جنگ کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے کی علامتی تصویر
اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے کی علامتی تصویر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 9:05 AM IST

تل ابیب: اسرائیل کے کئی علاقوں میں ہفتے کی رات ہزاروں افراد نے حکومت کے خالف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے اپنے مظاہروں کے دوران ملک میں نئے انتخابات کرانے اور غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ اطلاعات ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔ تل ابیب کی کپلان اسٹریٹ پر، اسرائیل کے سب سے مشہور مصنفین میں سے ایک ڈیوڈ گراسمین نے مظاہرین کے سامنے ایک نظم پڑھی جس میں اس نے اسرائیلیوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور اپنے ملک کے لیے لڑیں۔

انہوں نے اپنی نظم میں پڑھا، 'لڑنے کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ ہمیں زندگی سے ایسا تحفہ کبھی نہیں ملے گا۔ اب اٹھنے اور جینے کا وقت ہے۔۔۔

شن بیٹ کے سابق سربراہ یوول ڈسکن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ملک کی تاریخ کا بدترین اور ناکام ترین وزیراعظم قرار دیا۔ ڈسکن 2005 سے 2011 تک شن بیٹ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ تھے۔ انہوں نے جلد از جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

ڈسکن نے کہا، 'مجھے حکومت کی بے حسی، جنگ کے ناکام انتظام، 'مکمل فتح' کا جھوٹ، ذمہ داری سے مکمل گریز، امریکہ کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات کی تباہی پر تعجب ہوتا ہے۔ ہمارے بھائی اور بہنیں ابھی تک غزہ میں حماس کی قید میں ہیں۔

مظاہرین، حکمران لیکود پارٹی کے صدر دفتر بیت جابوٹِنسکی کے باہر کنگ جارج اسٹریٹ پر احتجاج کر رہے تھے۔ کچھ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا گیا تھا، اور کچھ نے غزہ میں لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہیں مظاہرین میں سے کچھ لوگوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

اس سلسلے میں پولیس اہلکار ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آگے آئے، انہوں نے سڑک کو صاف کیا اور تین مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔

دریں اثنا، ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا، جسے منتظمین نے 7 اکتوبر کے بعد اب تک کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا۔ اس مظاہرے کی قیادت حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کے خاندان کے افراد نے کی۔ یہ لوگ بھی فوری معاہدے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.