ETV Bharat / international

ایئر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے نے اسرائیل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کیں - غزہ جنگ

سات اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے بعد کئی ممالک نے اسرائیل کے لیے پراوزیں بند کر دی تھیں۔ جنگ کے پانچوے مہینے میں ایئر انڈیا نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور تل ابیب کے قریب بین گوریون ہوائی اڈے کے درمیان روٹ پر اپنی پروازیں جزوی طور پر دوبارہ شروع کر دیں ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 1:30 PM IST

یروشلم: ایئر انڈیا اور اٹلی کی اٹالیا ٹریسپورٹوایریو (آئی ٹی اے) نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور تل ابیب کے قریب بین گوریون ہوائی اڈے کے درمیان روٹ پر اپنی پروازیں جزوی طور پر دوبارہ شروع کر دیں۔ اس کے علاوہ، اطالوی ایئرلائن نے روم کے فیومیسینو ایئرپورٹ اور تل ابیب کے درمیان تین ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ اسرائیل میں اپنا آپریشن دوبارہ شروع کیا ہے۔

آئی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اطالوی اور اسرائیلی حکام کے تعاون سے ہی تل ابیب اور روم کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کی جا سکی ہیں۔

حال ہی میں، تین دیگر بڑی ایئر لائنز، برٹش ایئرویز، اسپین کی آئبیریا اور ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم نے یکم اپریل کو اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شکاگو میں مقیم یونائیٹڈ ایئر لائنس گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ مارچ میں نیوارک سے تل ابیب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گا لیکن کم از کم اس موسم خزاں تک دوسرے امریکی شہروں سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اس سے قبل یونائیٹڈ، امریکن ایئر لائنز اور ڈیلٹا ایئر لائنز نے اکتوبر میں اس حملے کے بعد اسرائیل کے لیے امریکی سروس معطل کر دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.