ETV Bharat / international

روس میں زیر تعلیم 18 سے 20 سال کی عمر کے چار بھارتی طلباء ڈوب کر ہلاک - Indian Students in Russia

author img

By PTI

Published : Jun 7, 2024, 3:44 PM IST

نووگوروڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 18 سے 20 سال کی عمر کے چار بھارتی طلباء سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے یہ چاروں طلباء میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

4 Indian Medical Students Aged 18-20 Drown in River in Russia
روس میں زیر تعلیم 18 سے 20 سال کی عمر کے چار بھارتی طلباء ڈوب کر ہلاک (Getty Images)

ماسکو: روس میں سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب میڈیکل کے چار بھارتی طلباء دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ جمعہ کو ماسکو میں بھارتی مشن نے اس کی تصدیق کی۔ جس کے بعد بھارتی مشن نے کہا کہ وہ روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان کی لاشیں جلد از جلد ان کے لواحقین تک پہنچا سکیں۔

ڈوبنے والے چار طلباء میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں جن کی عمریں 18 سے 20 سال بتائی جارہی ہے۔ ریاست مہارشٹر سے تعلق رکھنے والے یہ چاروں طالب علم – ہرشل اننت راؤ دیسلے، ذیشان اشفاق پنجاری، جیا فیروز پنجاری اور ملک غلام غوث محمد یعقوب، ویلکی نوگوروڈ شہر کی نوگوروڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی طالبہ جب دریائے ولخوف کے ساحل سے باہر نکل رہی تھی کہ اسی وقت وہ مصیبت میں پھنس گئی اور پھر اس کے چار ساتھی اسے بچانے کے لیے گئے جس میں سے تین دریا میں ڈوب گئے اور ایک کو مقامی لوگوں نے بچا لیا۔

ماسکو میں بھارت کے سفارت خانے نے ایکس پر کہا کہ "ہم لاشوں کو جلد از جلد لواحقین تک پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس طالب علم کو بھی مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے جس کی جان بچ گئی ہے،" ۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے کہا کہ یہ طلباء ویلکی نوگوروڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ وہ ویلکی نوگوروڈ کے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ لاش کو جلد از جلد لواحقین تک پہنچایا جا سکے۔ سوگوار خاندانوں سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.