ETV Bharat / international

پاکستان میں دو الگ الگ بس حادثات میں 35 افراد ہلاک - Bus Accidents in Pakistan - BUS ACCIDENTS IN PAKISTAN

پاکستان میں اتوار کو دو الگ الگ بس حادثات میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ بیانات میں دونوں حادثات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Bus Accidents in Pakistan
Bus Accidents in Pakistan (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Aug 25, 2024, 3:47 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں اتوار کے روز دو الگ الگ بس حادثات پیش آئے ہیں۔ جس میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس اور حکام نے بتایا کہ پہلا واقعہ اس وقت ہوا جب شیعہ مسلمان زائرین کو لے کر عراق سے ایران کے راستے واپس آنے والی ایک بس ایک شاہراہ سے جنوب مغربی پاکستان میں ایک کھائی میں گر گئی، جس سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے سربراہ قاضی صابر نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور یوں وہ گہری کھائی میں گرگئی۔

بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ مقتول زائرین کی لاشوں کو تدفین کے لیے صوبہ پنجاب بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ پولیس اور حکام نے بتایا کہ گھنٹوں بعد، مشرقی پنجاب کے ضلع کہوٹہ میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔ کم از کم سات دیگر زخمی ہوئے۔

ایک سینئر سرکاری اہلکار سردار وحید نے بتایا کہ بس پاکستان کے زیر انتظام متنازعہ ہمالیائی علاقے کشمیر کی طرف جا رہی تھی جب کہوٹہ ضلع میں پنا پل سے گر گئی، انہوں نے مزید کہا کہ بھاری مشینری ملبے کو اٹھانے اور افراد کو بچانے کا کام جاری ہے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ بیانات میں دونوں حادثات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمی افراد کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اتوار کو ہونے والے یہ حادثات عراق جاتے ہوئے پڑوسی ملک ایران میں بس کے حادثے میں 28 پاکستانی زائرین کی ہلاکت کے چند دن بعد پیش آئے۔ پاکستان کے ایک فوجی طیارے نے ہفتے کے روز ہلاک شدگان کی لاشوں کو جنوبی صوبہ سندھ میں سپرد خاک کرنے کے لیے روانہ کیا۔

اربعین کی یاد میں ہزاروں شیعہ عراق کے مقدس شہر کربلا کا سفر کرتے ہیں۔ پیغمبر اسلام ﷺکے نواسے، حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کی یاد میں، جو تاریخ اسلام کی ہنگامہ خیز پہلی صدی کے دوران مزاحمت کی علامت بن گئے تھے۔ پاکستان میں بس حادثات عام ہیں جن کی زیادہ تر وجہ ڈرائیوروں کی غفلت اور لاپرواہی ہے جو اکثر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.