ETV Bharat / international

جیل توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے قیدی، اچانک مچ گئی بھگدڑ، 129 افراد ہلاک - Congo Jail Stampede

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 3:42 PM IST

Updated : Sep 3, 2024, 3:49 PM IST

جیل میں حادثات کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ لیکن کچھ حادثات ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ میں درج ہو جاتے ہیں۔ کانگو کی جیل میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ کانگو کی ایک جیل سے 24 قیدی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران جیل میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعہ میں 129 قیدیوں کی موت کی خبر ہے۔

کانگو کی جیل میں بھگدڑ
کانگو کی جیل میں بھگدڑ (ANI)

کانگو: جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کانگو کی جیل میں بھگدڑ مچنے سے 129 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ قیدی جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

حکام نے منگل کو بتایا کہ دارالحکومت کانگو کی مرکزی جیل میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران کم از کم 129 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے زیادہ تر قیدی ہیں جو بھگدڑ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

مکالا جیل سے قیدی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے:

کانگو کے وزیر داخلہ جیکومین شبانی نے سماجی پلیٹ فارم پر جانکاری دی کہ، حتمی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ پیر کی صبح کنشاسا میں بھیڑ بھاڑ والی مکالا جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے 24 قیدیوں کو وارننگ گن شاٹ سے مار دیا گیا۔

اس سے قبل بھی قیدی جیل سے فرار ہو چکے ہیں:

اس واقعے کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ کانگو کی مرکزی جیل مکالا میں 12 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جس میں 1500 افراد کی گنجائش ہے۔ ان میں سے اکثر ٹرائل کے منتظر ہیں۔ جیل سے فرار ہونے کے واقعات اس سے پہلے بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں 2017 میں ایک مذہبی فرقے کے حملے میں درجنوں قیدیوں کو فرار کرانا بھی شامل ہے۔

قیدیوں نے بتایا کہ جیل کے اندر فائرنگ اتوار کی آدھی رات کو شروع ہوئی اور پیر کی صبح تک جاری رہی۔ ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے اس سے قبل کہا تھا کہ واقعے کے دوران صرف دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس اعداد و شمار سے اختلاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Sep 3, 2024, 3:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.