ETV Bharat / international

غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں ایک سو فلسطینی جاں بحق - Over 100 dead in Israeli strike

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 1:21 PM IST

Updated : Aug 10, 2024, 1:47 PM IST

مشرقی غزہ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر اسرائیلی حملے میں ایک سو سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ اسرائیلی حملے غزہ کے چار اسکولوں پر کئے گئے۔

AP
AP (AP)

غزہ : غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملہ میں ایک سو سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ ہفتے کے روز اسرائیل نے غزہ کے ایک اسکول پر حملہ کردیا جس میں ایک سو افراد ہلاک ہوگئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تازہ ترین واقعے کو "خوفناک قتل عام" قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے اہلکار آگ پر قابو پانے اور ملبے سے لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر کے ایک اسکول پر حملہ ہوا، اسرائیلی حملہ میں کم از کم ایک سو فلسطینی جاں بحق ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے کہاکہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے میڈیا کو بتایا کہ "ہلاکتوں کی تعداد تقریباً ایک ہوسکتی ہے جبکہ حملہ میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تین اسرائیلی راکٹ اسکول پر گرے جو بے گھر فلسطینیوں کی رہائش گاہ تھا،" ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایاکہ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ اس حملے میں ایک سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں‘۔ بسل نے اس واقعے کو "ایک ہولناک قتل عام" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عملہ مہلوکین کی لاشوں کو نکالنے اور زخمیوں کو بچانے کے لیے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ’حماس کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اندر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں پھر دیا بڑے پیمانے پر انخلاء کا حکم، ہزاروں فلسطینی نقل مکانی کے لیے مجبور ہوئے - Israeli Evacuation Orders

غزہ میں جنگ حماس کے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے سے شروع ہوئی، اس دوران حماس نے 251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا تھا، جن میں سے اب صرف 111 ہی زندہ بچے ہیں اور وہ فی الحال غزہ میں قید ہیں۔ وہیں اسرائیلی حملہ میں اب تک 39,699 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

Last Updated : Aug 10, 2024, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.