ETV Bharat / health

بدلتے موسم میں اس خشک میوے کا اس طرح استعمال کریں، بال، وزن اور جلد کی صحت کیلئے نہایت ہی مفید - Almond - ALMOND

قدرت نے بنی نوع انسان کو بیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے،جس میں میوہ جات کا ایک اہم کردار ہے، جو انسان کی صحت کیلئے نہایت ہی ضروری ہے۔ میوہ جات کو کئی طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ہر طرح سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ایک خشک میوے کے بارے میں جو آپ کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بدلتے موسم میں اس خشک میوے کا اس طرح استعمال کریں، بالوں وزن اور جلد کی صحت کیلئےنہایت ہی مفید
بدلتے موسم میں اس خشک میوے کا اس طرح استعمال کریں، بالوں وزن اور جلد کی صحت کیلئےنہایت ہی مفید (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 1:00 PM IST

حیدرآباد: بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ انسانی مزاج بھی تبدیل ہونے لگتا ہے۔ بدلتے موسم میں ناساز طبیعت بال گرنا جلد کا خراب ہونا ،وزن میں تبدیلی قوت مدافعت ایمیون سسٹم میں کمی الرجی وغیرہ عام بات ہو گئی ہے، جہاں قدرت نے انسان کیلئے بیماریاں رکھی ہے وہی اس کے آس پاس علاج بھی رکھا ہے، جس سے متعلق ہم کو جانکاری ہونی چاہئے،

ہر میوے میں کسی نہ کسی بیماری کے علاج کا راز چھپا ہوا ہے، میوے جات کو آپ کئی طرح سے استعمال کر سکتے ہیں، مثلا کچا ،جوس کی شکل میں یا پھر خشک کرکے یہ ہر صورت میں آپ کیلئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس خشک میوے کے بارے میں جو بدلتے موسم میں آپکے بالوں جلد وزن اور صحت کا مکمل خیال رکھے گا۔

آپ بادام ضرور کھاتے ہوں گے کیونکہ یہ عام طور پر استعمال ہوتے رہتا ہے۔ عام طور پر لوگ اتنا ہی جانتے ہیں کہ بادام غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔ ہم آپ کو بادام کے چند معلوم اور نامعلوم فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔

  • جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے بادام کا اس طرح استعمال کریں

بادام کا استعمال جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بادام میں وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو جلد سے متعلق مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔سات عدد بادام کو رات میں بھگو دیں، اور صبح نہار منہ بادام کو چھلکا اتار کر کھالیں۔اس سے آپ کی جلد کا روکھا پن ختم ہو جائے گا۔ اور جلد نکھر جائے گی ساتھ ہی آپکے بالوں کو تھک بنانے میں بھی مدد کرے گا۔

  • اگر آپکا ہاضمہ خراب ہوتو کھانے کو بہ آسانی ہضم کرتا ہے یہ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ بادام کے استعمال سےغذائی اجزاء کا جذب بڑھ جاتا ہے۔
  • وزن کم کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے،یہ ڈائٹنگ کے دوران آپکی بھر پور مدد کرتا ہے، کیونکہ بادام دیر سے ہضم ہوتا ہے، جس کے باعث بھوک دیر سے لگتی ہے۔
  • دماغی افعال کو فروغ دیتا ہے۔ ذہن کو تیز کرتا ہے
  • بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

2. PCOS کے مسئلے کو ختم کریں۔

اگر آپ بھی PCOS کے مسئلے سے دوچار ہیں تو بھیگے ہوئے بادام کا استعمال ضرور کریں۔

اس کے لیے ماہر غذائیت اور فٹنس ماہرین بتاتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں ماہواری شروع ہونے سے 10 دن پہلے بھگوئے ہوئے بادام کھانا شروع کر دیں۔ اس سے بے قاعدہ ماہواری سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ دراصل ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے PCOS کا مسئلہ بڑھنے لگتا ہے۔ ایسی صورت حال میں بھگوئے ہوئے بادام کی مدد سے یہ مفت ٹیسٹوسٹیرون کو منظم کرکے ہارمونل توازن میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈینگی کی دہشت بڑھنے سے پہلے تیاریاں کرلیں، ان طریقوں سے مچھروں کو دور رکھیں

  • بادام بھگونے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔

سب سے پہلے ایک برتن میں مٹھی بھر بادام ڈال کر اچھی طرح دھو لیں۔

اب برتن میں آدھا چمچ نمک ڈال کر اس میں بادام ڈال دیں۔

بادام کو 8 سے 10 گھنٹے تک بھگو دیں۔

اس کے بعد بادام کو چھیل کر کھا لیں۔

  • دماغ تیز کرنےکیلئےبادام کا اس طرح استعمال کریں

بادام کو رات میں بھگو کر رکھ دیں اولین صبح چھلکے اتار کر مٹی کے برتن میں گھس کر اس کھالیں۔ یہ عمل کم ازکم اکیس دن تک کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.