ETV Bharat / entertainment

'میں بِکنی تب پہنتی ہوں جب..' منیشا کوئرالہ کا فوٹوگرافر سے بحث کیوں ہوئی؟ - Manisha Koirala on Bikini

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو اپنے ماضی کا قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بِکنی میں فوٹو شوٹ نہ کروانے پر ان کی ایک مشہور فوٹوگرافر سے بحث ہوگئی تھی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 10:00 PM IST

Bollywood actress Manisha Koirala
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ (IANS PHOTO)

ممبئی: اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کی اور فوٹوگرافر سے متعلق ایک واقعہ بھی سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشہور فوٹوگرافر نے انہیں مختصر لباس یعنی کی بکنی میں فوٹو شوٹ کرانے کو کہا لیکن انھوں نے انکار کر دیا، جس پر فوٹوگرافر نے ان سے وہ بات کہہ دی جسے وہ آج تک بھول نہیں سکیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 'میرے کیرئیر کے آغاز میں ہی ایک بہت مشہور فوٹوگرافر نے مجھے فوٹو شوٹ کرانے کو کہا۔ اس وقت میں اپنی والدہ کے ساتھ گئی۔ وہاں اس نے مجھ سے بات پلٹتے یوئے کہا کہ 'تم اگلی سپر اسٹار ہو'

پھر وہ دو پیس بکنی لے کر آئے اور مجھے اسے پہننے کو کہا۔ تو میں نے اس سے کہا کہ جناب میں اسے تب پہنتی ہوں جب میں ساحل سمندر پر جاتی ہوں یا تیراکی کرتی ہوں۔

منیشا کا مزید کہنا تھا کہ پھر میں نے اس سے کہا کہ اگر فلموں میں آنے کا یہی راستہ ہے تو پھر میں فلموں میں نہیں آنا چاہتی اور نہ ہی میں یہ پہن رہی ہوں۔ جس کے بعد اس نے مجھ سے کہا کہ جو مٹی پگھلنے میں شرم کرے اسے مورتی کیسے بناوں، اس بات کو میں آج تک نہیں بھول سکی۔

منیشا نے کہا کہ کچھ لوگوں کی یہ ذہنیت 90 کی دہائی میں تھی۔ منیشا نے یہ بھی کہا کہ اسی فوٹوگرافر نے بعد میں اس کی تصویریں کھینچی تھیں، جب وہ ایک سپر اسٹار بن گئی تھیں۔ پھر اس نے اپنی بات پلتٹے ہوئے کہا کہ اوہ مجھے معلوم تھا کہ تم ایک دن بڑی اسٹار بننے والے ہو۔

واضح رہے کہ نیپال سے تعلق رکھنے والی منیشا کوئرالہ نے سبھاش گھئی کی 1991 کی سپر ہٹ فلم سوداگر سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ ان کی مشہور فلموں میں دل سے، کمپنی، خاموشی، من، خوف اور سنجو شامل ہیں۔

وہ حال ہی میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں جلوہ گر ہوئیں۔ جس میں وہ ملکہ جان کا کردار ادا کیا ہے، جس کے لیے انہیں کافی پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.