ممبئی: ٹیم انڈیا نے کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر ہم وطنوں کو تحفہ دیا ہے۔ ہندوستانیوں کو اس ٹرافی کے لیے 13 سال انتظٖار کرنا پڑا۔ ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس میں بچے بوڑھے، عام لوگ اور ستارے، سبھی ٹیم انڈیا کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ ا س میں بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان سے لے کر وکی کوشل سمیت کئی ستاروں نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والی فتح پریڈ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
Seeing the boys so happy and emotional fills my heart with pride…. As Indians this is such an amazing moment - to see our boys take us to such great heights!!! Love u all my Team India… and now dance away all night long.
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 4, 2024
Boys in Blue take away all the blues!
Big… https://t.co/zN3jUC9mvP
شاہ رخ خان نے اپنی سابق پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'اپنے لڑکوں کو خوش اور جذباتی دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے، ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے یہ ہمارے لیے ایک شاندار لمحہ ہے، ٹیم کو اس طرح دیکھنا قابل تعریف ہے۔ انڈیا سے پیار، اب رات بھر رقص، بلیو آرمی نے آسمان کو چھو لیا، جے شاہ اور بی سی سی آئی کو مبارکباد، اور تمام عملے کو مبارک ہو جنہوں نے اس کامیابی میں بے لوث تعاون کیا۔
اسی دوران وکی کوشل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فتح پریڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا، 'چیمپیئنز کا گھر میں استقبال ہے'۔ آپ کو بتا دیں، وکی کوشل ان دنوں اپنی آنے والی کامیڈی ڈرامہ فلم 'بیڈ نیوز' کو لے کر خبروں میں ہیں، جو 19 جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
اداکار آیوشمان کھرانہ پورے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی جیت کے لیے دعا کرتے نظر آئے۔ اسی وقت جب ٹیم انڈیا ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر وطن پیہنچی تو اداکار نے اپنی انسٹاسٹری پوسٹ میں لکھا، بوائز، گھر میں خوش آمدید۔