ETV Bharat / entertainment

سدھو موسے والا کی ماں نے 58 سال کی عمر میں بیٹے کو جنم دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 1:06 PM IST

Updated : Mar 17, 2024, 5:40 PM IST

Charan Kaur Balkaur Singh baby boy: مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین چرن کور نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ موسے والا کے والد بلکور سنگ نے سوشل میڈیا پر بچے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

Charan Kaur Balkaur Singh baby boy
Charan Kaur Balkaur Singh baby boy

ممبئی: پنجاب میں گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے تقریباً دو سال بعد ان کے والدین نے اتوار کو ایک بچے کا استقبال کیا۔ موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بچے کی تصویر پوسٹ کرکے نئے مہمان کی آمد کی اطلاع دی ہے۔

آج، بلکور سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنے بچے کی پہلی جھلک شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ 'شبھ دیپ کو چاہنے والے لاکھوں کروڑوں لوگوں کے آشیرواد کے ساتھ، اکال پورکھ نے ہماری جھولی میں شبھ کا چھوٹا بھائی دیا ہے۔ واہے گرو کے بے پناہ فضل کی وجہ سے کنبہ صحت مند ہے اور میں تمام خیر خواہوں کی محبتوں کا شکر گزار ہوں۔' انہوں نے پس منظر میں موسے والا کی تصویر کے ساتھ کیک رکھا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ موسے والا اپنی 58 سالہ ماں چرن کور اور 60 سالہ بلکور سنگھ کے اکلوتے بچے تھے۔

Sidhu Moose Wala mother Charan Kaur gave birth to a son
'سدھو موسے والا کی ماں نے بیٹے کو جنم دیا
  • ایسا رہا اسپتال کا ماحول

بچے کی تصویر شیئر کرنے کے بعد بلکور سنگھ نے اسپتال کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں ڈاکٹروں کی ٹیم کو چرن کور اور چھوٹے سدھو موسے والا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران بلکور سنگھ کو جذباتی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گھر میں نئے مہمان کی آمد کا جشن منانے کے لیے بلکور سنگھ نے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ اس خصوصی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے موسے والا کے والد نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسے والا کے والدین نے آئی وی ایف تکنیک کا سہارا لیا۔ اس کے لیے وہ گذشتہ سال بیرون ملک بھی گئے تھے۔ اہل خانہ نے اس وقت درخواست کی تھی کہ جب تک یہ عمل کامیاب نہیں ہو جاتا، اس خبر کو عام نہ کیا جائے۔

29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے جواہرکے گاؤں میں سدھو موسے والا کا حملہ آوروں قتل کر دیا تھا۔ اسی سال انہوں نے منسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا جس میں وہ ہار گئے تھے۔

Last Updated : Mar 17, 2024, 5:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.