ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 12 ستمبر کی رات دیر گئے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں دیپیکا پڈوکون اور ان کی بچی سے ملاقات کی۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔ شاہ رخ خان سے پہلے مکیش امبانی نئی ماں سے ملنے اسپتال پہنچے تھے۔
گزشتہ رات کو پاپارازی نے شاہ رخ خان کی گاڑی کو ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال کے باہر دیکھا گیا۔یہ ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا کیونکہ شاہ رخ نے اپنے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر دیپیکا اور اس کے نوزائیدہ بچے سے ملاقات کی۔ پرائیویسی کے لیے کنگ خان نے اپنی گاڑی کو چاروں طرف سے پردوں سے ڈھانپ رکھا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا کو اپنی ننھی شہزادی کے ساتھ جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ دریں اثنا نئے والد رنویر گھر میں اپنی بیوی اور بیٹی کا شاندار استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی مداح اسٹارس کے پیارے خاندانی لمحات کی جھلک دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑا اپنی بیٹی کی تصویر ابھی سامنے نہیں لائے گا۔
مزید پڑھیں: مکیش امبانی دیپیکا پڈوکون سے ملنے اسپتال گئے، اداکارہ کی نوزائیدہ بیٹی کو دعائیں دیں
دیپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم (2007) میں شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی اور اس کے بعد سے سپر اسٹار کے ساتھ ان کا رشتہ اور بھی مضبوط ہو گیا ہے۔ اوم شانتی اوم کے علاوہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ہیپی نیو ایئر، چنئی ایکسپریس جیسی فلموں میں کئی بار اسکرین شیئر کر چکے ہیں۔ ان کی آن اسکرین کیمسٹری بے مثال ہے اور اسی طرح ان کا آف اسکرین رشتہ بھی اٹوٹ ہے۔ دونوں آخری بار 'جوان' میں نظر آئے تھے۔