نئی دہلی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ کنگ خان اپنی منیجر پوجا ددلانی کے ہمراہ تقریب میں پہنچے تھے۔ اس تقریب میں نہ صرف اہم سیاسی شخصیات بلکہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی بھی موجود تھے، جو اپنے بیٹے اننت امبانی کے ساتھ تقریب میں پہنچے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری مدت کے لیے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لیا، جو بھارت کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔ ان کے ساتھ، ان کی وزراء کونسل کے کئی ارکان نے بھی حلف لیا۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کل 293 نشستیں حاصل کیں تھیں۔ یہ کامیابی بھارتی پارلیمنٹ کے 543 ایوان زیریں میں ان کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے، جہاں کم از کم اکثریت کی تعداد 272 ہے۔
پی ایم مودی کی حلف برداری تقریب میں کئی غیر ملکی معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی، جن میں ہمسایہ خطوں اور بحر ہند کے خطے کے لیڈران اور ریاستی سربراہان بھی شامل ہیں۔ اتحاد اور یکجہتی کا یہ مظاہرہ بھارت کا پڑوسی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتا ہے جو کہ بھارت کی 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی کا ثبوت بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں |