ETV Bharat / entertainment

سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ - Salman Khan security - SALMAN KHAN SECURITY

اتوار کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد ممبئی پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ انکی کی سیکیورٹی میں مزیداضافہ کر دیا گیا ہے۔ سلمان خان کو فی الحال ممبئی پولیس نے Y+ زمرہ کی سیکیورٹی مہیا کی ہے۔ اس کے تحت پولیس فورس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی پولیس کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی۔

SALMAN KHAN SECURITY
SALMAN KHAN SECURITY
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 10:41 AM IST

ممبئی: سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد ممبئی پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان کی سیکیورٹی مزید پختہ کر دی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں تعیینات پولیس جوانوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ سلمان خان کو فی الحال ممبئی پولیس نے Y+ زمرہ کی سیکیورٹی مہیا کی ہے۔ اس کے تحت پولیس فورس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی پولیس کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی۔

ممبئی پولیس سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافے کے لیے ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر میں کرائم برانچ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے اور اس میٹنگ میں ممبئی پولس سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے اس میٹنگ میں سلمان خان کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اتوار کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی واردات پیش آئی تھی۔ پولیس نے بھی اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اب یہ کیس بھی کرائم برانچ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان کے گھر پر فائرنگ کرنے کی سازش امریکہ میں رچی گئی تھی۔ شوٹروں کو ورچوئل نمبروں سے آرڈر ملے۔ روہت گودارا کی ہدایت پر نشانہ بازوں کے لیے ہتھیاروں کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس وقت پانچ ریاستوں مہاراشٹر، دہلی، راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کی پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان کے گھر کے باہر تقریباً ایک ماہ سے فائرنگ کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ جس کے لیے امریکہ میں بیٹھے انمول بشنوئی نے شوٹرز کے انتخاب کی ذمہ داری امریکہ میں رہنے والے روہت گودارا کو سونپی تھی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ روہت گودارا کے پاس درجنوں پیشہ ور شوٹرز ہیں جو کئی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور سرگرم ہیں۔

سلمان کے گھر پر فائرنگ ایک منصوبہ بند سازش تھی۔ حملہ آور 1 ماہ سے پنویل میں کرائے کے مکان میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق سلمان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کا چار بار جائزہ لیا گیا اور ریسکیو کرائی گئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پنویل میں بھی سلمان کے فارم ہاؤس پر حملہ کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.