ETV Bharat / entertainment

دبنگ سلمان خان کی سعودی عرب میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں شرکت - سپر اسٹار سلمان خان

Salman Khan in Award Ceremony ریاض میں خصوصی ایوارڈز تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے شرکت کی۔ جہاں اداکارنے انتھونی ہاپکنز کے ساتھ پوز دی، ایونٹ سے سپر اسٹار کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جو مداحوں کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔

Salman Khan in Award Ceremony
سلمان خان نے ریاض میں ایک خصوصی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 6:16 PM IST

ممبئی: سپر اسٹار سلمان خان نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے شہر ریاض میں بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب سلمان کو جوائے ایوارڈز میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس تقریب سے بھائی جان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

غور طلب ہو کہ اس سال کے جوائے ایوارڈز سے سلمان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ایک تصویر میں سلمان کو 'ہنیبل' اداکار اینتھونی ہاپکنز کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 'کک' اداکار نے وائلیٹ گرے سوٹ کے ساتھ لیوینڈر شرٹ پہنی تھی، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہے تھے۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں 'دبنگ' اداکار اسٹیج پر ایک سینئر مصری اداکار کو ایوارڈ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں سلمان کو اس تقریب میں 'پرسنالٹی آف دی ایئر' کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس سال بھی انہیں انتظامیہ نے ایوارڈ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا ہے۔ ریاض میں ہونے والی تقریب میں ان کے علاوہ بالی ووڈ سے اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی شرکت کی۔

دریں اثنا کام کے محاذ پر، سلمان 'ٹائیگر 3' کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی 'ٹائیگر 3' 12 نومبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ یہ اب پرائم ویڈیو پر خوب چل رہی ہے۔ 'ٹائیگر 3' نے دنیا بھر میں 472 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان کا ایک مختصر کردار بھی ہے اور ہریتک روشن کا ایک پوسٹ کریڈٹ سین بھی۔ سلمان کے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے ابھی اپنی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق وہ 'دی بُل' نامی فلم میں کام کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.