حیدرآباد: ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم 'پشپا 2' پر تیزی سے کام جاری ہے۔ فلم رواں سال 15 اگست یعنی یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اب رشمیکا منڈنا اپنے حصے کی شوٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ 'پشپا 2' کے سیٹ سے رشمیکا منڈنا کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ رشمیکا 'پشپا 2' کے سیٹ پر سرخ ساڑھی میں نظر آ رہی ہیں۔ 'پشپا 2' کے سیٹ سے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
پشپا 2 کے سیٹ سے وائرل ہونے والی رشمیکا منڈنا کی تصاویر اور ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ رشمیکا سرخ ساڑھی میں دلہن کی طرح ملبوس نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ سرخ سندور لگا ہوا ہے۔ کانوں اور گلے میں سونے کے زیورات ہیں۔ رشمیکا منڈنا فلم میں 'سریولی' کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پشپا راج کی بیوی ہیں۔
اس سے قبل، اللو ارجن وشاکھاپٹنم پہنچے تھے، جہاں اداکار کا مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم 'پشپا 2' کی شوٹنگ مکمل ہونے کے قریب ہے۔ یہ فلم سوکمار نے بنائی ہے اور وہ کئی دنوں سے اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، لیکن اب اس کی شوٹنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ ساتھ ہی شائقین بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:او انٹاوا مشہورساؤتھ گلوکارمنگلی کی گاڑی حادثہ کا شکار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
آپ کو بتادیں، رشمیکا منڈنا آخری بار فلم 'اینیمل' میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں وہ رنبیر کپور کے مقابل نظر آئیں۔ اس فلم کو سندیپ ریڈی وانگا نے ڈائریکٹ کیا تھا جس نے باکس آفس پر 900 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔