ETV Bharat / entertainment

نتاشا اسٹینکووچ کا ٹرول کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب - Natasa Stankovic and Hardik Pandya - NATASA STANKOVIC AND HARDIK PANDYA

ماڈل اور اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے سوشل میڈیا پر ٹرولز کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے دیتے کہاکہ ہاردک پانڈیا کے ساتھ طلاق کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر کو دوبارہ اپ لوڈ کیا ہے۔

نتاشا اسٹینکووچ کا ٹرول کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب
نتاشا اسٹینکووچ کا ٹرول کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب ((IMAGE- IANS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 7:27 PM IST

ممبئی: ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اسٹار جوڑے کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ ہفتے سے سرخیوں میں ہیں۔ کہا جا رہا تھا کہ ہاردک اور نتاشا طلاق لینے والے ہیں۔ جوڑے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ دراصل اب نتاشا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ نتاشا نے شوہر ہاردک کے ساتھ شادی کی ڈیلیٹ کی گئی تصاویر کو انسٹاگرام سے پھر سے اپ لوڈ کر دیا ہے اور صارفین اب اس پر بھی ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

نتاشا نے ان تمام ٹرولرز کو کرارا جواب سے خاموش کر دیا ہے جو ان کی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔ نتاشا نے ایک بار پھر ہاردک پانڈیا کے ساتھ اپنی شاہی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔اس کے ساتھ ہی نتاشا نے ہاردک کے ساتھ اپنی ذاتی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جوڑے کے بہت سے مداح پوچھ رہے ہیں کہ کیا اب آپ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے؟

یہ بھی پڑھیں:ہاردک پانڈیا اور اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی کی نجی زندگی ایک جیسی

غور طلب ہے کہ نتاشا اور ہاردک کی طلاق کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب آئی پی ایل کے پورے سیزن کے دوران نتاشا اپنے شوہر ہاردک پانڈیا کی ٹیم ممبئی انڈینز کی حمایت کرنے کے لئے اسٹیڈیم میں نہیں آئیں۔ ساتھ ہی ہاردک نے بھی اپریل میں اپنی بیوی کی سالگرہ سے متعلق سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کیا۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.