ETV Bharat / entertainment

لارنس بشنوئی کے بھائی نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی - Lawrence Bishnoi - LAWRENCE BISHNOI

جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے اتوار کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انمول نے کہا کہ یہ صرف ایک 'ٹریلر' تھا۔ یہ سلمان کو دی گئی آخری وارننگ ہے۔

لارنس بشنوئی کے بھائی نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا 'یہ صرف ایک ٹریلر تھا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 6:58 AM IST

ممبئی: گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے اتوار کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ انمول نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے سلمان خان کو آخری وارننگ دی۔ اس پوسٹ میں اوپن فائرنگ کو صرف ایک ٹریلر بتایا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ سلمان خان کے لیے یہ آخری وارننگ ہے ہم امن چاہتے ہیں۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم امن چاہتے ہیں، اگر ظلم کے خلاف فیصلہ صرف جنگ ہے تو ایسا ہی ہو۔ سلمان خان ہم نے آپ کو صرف ایک ٹریلر دکھایا ہے تاکہ آپ ہماری طاقت کو سمجھیں اورہمیں زیادہ نہ پرکھیں یہ پہلی اور آخری وارننگ ہے۔ اس کے بعد گھر کے باہر فائرنگ نہیں ہوگی اور ہمارے پاس داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل نام کے کتے ہیں جنہیں تم خدا سمجھتے ہو۔

اتوار کی صبح ممبئی کے باندرہ میں سلمان خان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے چار راؤنڈ فائرنگ کی۔ صبح تقریباً 4.51 بجے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر پیش آنے والے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بالی ووڈ اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے مزید تفتیش کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور خان کے گھر کے باہر فائر کیے گئے گولیوں کے خول برآمد کر لیے۔ جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی اور مطلوب گینگسٹر گولڈی برار پہلے بھی کئی بار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ لارنس بشنوئی کا گینگ پنجابی گلوکار اور ریپر سدھو موس والا کے قتل کا بھی ذمہ دار تھا۔

مزید پڑھیں:اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی پہلی ویب سیریز فرسٹ کاپی کا ٹیزر جاری - Munawar Faruqui

انمول بشنوئی عرف بھانو موسی والا قتل کیس میں مفرور ملزم ہے۔ وہ جعلی پاسپورٹ پر ہندوستان سے فرار ہوا تھا اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گزشتہ سال ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ وہ مسلسل اپنے مقامات بدل رہا ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں سلمان خان کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا تھا۔ جس کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.