ETV Bharat / entertainment

رشی کپور کو یاد کرکے جذباتی ہوا کپور خاندان، شیئر کی خوبصورت یادیں - Rishi Kapoor death anniversary - RISHI KAPOOR DEATH ANNIVERSARY

اداکار رشی کپور کی چوتھی برسی پر ان کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپور، بیٹی ردھیما کپور ساہنی نے انہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی۔ اس موقع پر ان کے خاندان کے افراد، مداح اور مشہور شخصیات انہیں یاد کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

Rishi Kapoor death anniversary
رشی کپور کو یاد کرکے جزباتی ہوا کپور خاندان، شیئر کی خوبصورت یادیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 1:25 PM IST

ممبئی: آج 30 اپریل کو ہندی سنیما کے چاکلیٹی اداکار رشی کپور کی چوتھی برسی ہے۔ اس موقع پر ان کے خاندان کے افراد، مداح اور مشہور شخصیات انہیں یاد کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

وہیں اداکارہ نیتو کپور نے اپنے آنجہانی اسٹار شوہر کو یاد کرتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ نیتو کپور نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں رشی اور نیتو بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ اس سے قبل نیتو نے اپنی انسٹااسٹوری پر کئی تصویریں شیئر کرکے اپنے شوہر کو یاد کیا۔

اپنے شوہر کی برسی پر تازہ ترین تصویر شیئر کرتے ہوئے نیتو کپور نے لکھا کہ 4 سال گزر گئے، لیکن آپ کے بغیر یہ زندگی ایسی نہیں ہے جیسی آپ کے ساتھ تھی۔ غور طلب ہو کہ سال 2020 میں بیماری کے باعث 67 سال کی عمر میں کووڈ کی وجہ سے رشی کپور کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس وقت اس وائرس کی وجہ سے ملک اور دنیا میں کہرام مچ گیا تھا۔

رشی کپور کو یاد کرکے جزباتی ہوا کپور خاندان، شیئر کی خوبصورت یادیں
رشی کپور کو یاد کرکے جزباتی ہوا کپور خاندان، شیئر کی خوبصورت یادیں

واضح رہے کہ نیتو کپور نے رشی کپور سے 1980 میں شادی کی تھی۔ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور کام کرتے کرتے ان کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر جوڑے نے بغیر کسی تاخیر کے شادی کرلی۔ اس شادی سے رشی اور نیتو کے دو بچے ہوئے، ردھیما کپور ساہنی اور رنبیر کپور۔ جوڑے کے دونوں بچے شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔

رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کی چوتھی برسی پر بچپن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'ہم جن سے پیار کرتے ہیں وہ کبھی دور نہیں ہوتے، وہ ہر روز ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔' جسے ان کی والدہ نیتو کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

ردھیما کے شوہر بھرت ساہنی نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک فیملی تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ بیٹی سمارا، رنبیر کپور، اپنے سسر رشی، ساس نیتو اور کرشنا راج کپور کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'ہر یاد کے لیے شکر گزار ہوں، تمہاری کمی آج بھی محسوس ہوتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: رشی کپور کی دوسری برسی کے موقع پر نیتو سنگھ کا جذباتی پوسٹ

خاندان کے دیگر افراد نے آنجہانی اداکار کو یاد کیا ہے۔ بشمول نتاشا نندا، جنہوں نے رشی اور نیتو کے ساتھ نیویارک میں گزارے اپنے وقت کی ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی۔ خاندانی دوست شانو شرما نے بھی فلم کے سیٹ سے ایک پرانی تصویر پوسٹ کرکے آنجہانی اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا، جس میں نیتو مرکزی کردار میں تھیں۔

رشی کا انتقال 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں ہوا۔ وہ لیوکیمیا میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ اپنے علاج کے لیے کافی عرصہ نیویارک میں رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.