ETV Bharat / entertainment

کسان تنظیم نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کی حمایت کر دی، کہہ دی یہ بڑی بات؟ - SUPPORT FOR SLAPPING KANGNA - SUPPORT FOR SLAPPING KANGNA

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں کسان تنظیم نے بھی اپنا موقف پیش کیا ہے۔ سی آئی ایس ایف اہلکار کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کنگنا کے بیان پر تنقید کی ہے۔

Kangana Ranaut Slapping Case
کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں کسان تنظیم کا بیان (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 7:38 AM IST

چنڈی گڑھ: بالی ووڈ اداکارہ اور ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جمعرات کو الزام لگایا کہ چنڈی گڑھ کے ہوائی اڈے پر خاتون سی آئی ایس ایف اہلکار نے انہیں اس وقت تھپڑ مارا جب وہ دہلی جارہی تھیں۔ کنگنا کے مطابق، جب وہ دہلی جانے والی فلائٹ UK707 میں سوار ہونے کے لیے ہوائی اڈے کے بورڈنگ پوائنٹ پر جا رہی تھی، سی آئی ایس ایف افسر کلوندر کور نے ان سے بحث کی اور پھر انہیں تھپڑ مار دیا۔ دہلی پہنچنے کے بعد کنگنا نے سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نینا سنگھ اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی اور اس واقعہ کی شکایت کی۔ سی آئی ایس ایف اہلکار کا نام کلوندر کور بتایا جاتا ہے۔

  • کنگنا رناوت کا ڈوپ ٹیسٹ

تھپڑ کے واقعے کے بعد کسان رہنما سرون سنگھ پندھیر نے کنگنا رناوت کے بیان پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا رناوت ماضی میں بھی کسانوں کے بارے میں غلط بیانات دیتی رہی ہیں جس کی وجہ سے آج یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ آج بھی انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ درست نہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ کنگنا رناوت نے ایئرپورٹ پر بدتمیزی کی ہے جس کی وجہ سے ان کا ڈوپ ٹیسٹ کرانا چاہیے۔

  • کسان رہنما ہریندر لکھووال کا بیان

آج چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر ایک سکھ لڑکی نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مار دیا۔ کنگنا رناوت نے کسانوں اور سکھوں کے لیے انتہائی تضحیک آمیز الفاظ کہے، جو لوگ ہمیں گالی دیتے ہیں، ہم ایسی باتوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔ سردار ادھم سنگھ جنرل ڈائر کا بدلہ لینے انگلستان گئے تھے، اسی طرح ہمارے ستونت سنگھ اور بینت سنگھ اندرا گاندھی کا بدلہ لینے دہلی گئے تھے۔ بی جے پی اور مودی نے ہماری بات نہیں مانی، ہمارے مطالبات نہیں مانے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج مضبوط حکومت نہیں بنا سکے۔ اگر وہ ہماری بات مان لیتے اور ہمارے مطالبات مان لیتے تو آج ایک مضبوط حکومت بن سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.