ETV Bharat / entertainment

اننت رادھیکا کی شادی میں جم کر تِھرکے کنگ خان اور بھائی جان - Anant Radhika Wedding - ANANT RADHIKA WEDDING

اننت رادھیکا کی شادی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان اپنی فلم کرن ارجن کے گانے بھنگڑا پالے پر خوب جم کر ڈانس کیا۔ اس دوران پیچھے کھڑی کیٹرینہ کیف سلمان خان کو ایک ٹک دیکھتے رہی۔

Anant Radhika Wedding
اننت رادھیکا کی شادی میں جم کر تِھرکے کنگ خان اور بھائی جان (IMAGE- IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 12:00 PM IST

ممبئی: مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اننت امبانی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ کل رات جیو ورلڈ سنٹر میں دنیا کی بڑی شخصیات کی موجودگی میں شادی کی۔ اننت-رادھیکا کی شادی میں وہ سب کچھ دیکھنے کو ملا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ اس شادی میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم کرن ارجن کے گانے بھنگڑا پالے پر خوب جم کر ڈانس کیا۔

اس دوران شاہ رخ اور سلمان خان کے ارد گرد کئی بالی ووڈ اداکار موجود تھے جن میں کیٹرینہ کیف سلمان خان کا ڈانس دیکھ کر بہت خوش نظر آئیں۔ اس ویڈیو میں وکی کوشل، ارجن کپور، کیٹرینہ کیف، رنویر سنگھ سمیت کئی ستارے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان شادی میں کس طرح کپڑے پہن کر جلوے بکھیر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے ہلکے سبز رنگ کا لباس پہنا اور سلمان خان نے اننت اور رادھیکا کی شادی کے لیے کالے رنگ کا لباس منتخب کیا۔ اس میں شاہ رخ اور سلمان خان کی جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔

غور طلب ہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی پر 5000 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، یہ دعویٰ میڈیا رپورٹس میں کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اننت امبانی کی شادی کے لباس کی قیمت 214 کروڑ روپے ہے۔ اننت نے اپنی شیروانی پر جو بروچ لگایا ہے اس کی قیمت 97 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی دولہے نے اپنی شادی میں 183 کروڑ روپے کی گھڑی پہنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت رادھیکا کے شادی کی تقریب جاری، شاہ رخ، عامر، دھونی اور پرینکا-نک سمیت ان ستاروں نے کی شرکت

اکشے کمار کورونا سے متاثر، اداکار اننت-رادھیکا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.