ETV Bharat / entertainment

کرینہ، تبو اور کریتی کی فلم 'دی کریو' 29 مارچ کو ریلیز ہوگی - فلم دی کریو

The Crew Release on March 29 فلم دی کریو سے کرینہ کپور خان، کریتی سینن اور تبو کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔ فلم کے جاری کردہ ٹیزر میں کرینہ کپور خان، کریتی سینن اور تبو سرخ ایئر ہوسٹس کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ کریو ایک ایسی فلم ہے جو خواتین پر مرکوز ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 5:07 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، کریتی سینن اور تبو کی فلم 'دی کریو' 29 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ فلم 'دی کریو' میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن مرکزی کردار میں ہیں، میکرز نے 'دی کریو' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ویڈیو میں کرینہ، تبو اور کریتی ایئر ہوسٹس کی ریڈ یونیفارم میں نظر آرہی ہیں۔ کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن ہوائی اڈے کی ایک گیلری میں چہل قدمی کرتے ہوئےنظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں 'دی کریو' کی ریلیز کی تاریخ 29 مارچ بتائی گئی ہے۔

فلم کے جاری کردہ ٹیزر میں کرینہ کپور خان، کریتی سینن اور تبو سرخ ایئر ہوسٹس کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ کریو ایک ایسی فلم ہے جو خواتین پر مرکوز ہے۔ یہ فلم 29 مارچ 2024 کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کے ٹیزر کے پسِ منظر میں سپر ہٹ فلم 'کھل نائک' کا مشہور گانا کک کک کک چل رہا ہے، جو 'چولی کے پیچے کیا ہے' کے گانے کا ہے۔ وہیں فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی کرینہ کپور نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لو، اپنا پاپ کارن تیار رکھو اور اسے بھی سَرو کرنے کے لیے بھی تیار ہو جاؤ۔"

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ یہ فلم ایئر لائن انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین پر مبنی ہے، جس میں گلیمر، کامیڈی اور ایئر ہوسٹسز کی جدوجہد کو بھی دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں سب سے پہلے کرینہ کپور خان کو سائن کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کریتی اور پھر تبو کو کاسٹ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.