سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے پیر (22 جولائی) کو ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ذریعہ بنائے گئے پروپیگنڈہ ویڈیو کے خلاف لوگوں کو الرٹ جاری کیا۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے ویڈیوز شیئر نہ کریں۔ اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی فلم 'فینٹم' کا پوسٹر ہے۔
غور طلب ہے کہ گذشتہ پیر 22 جولائی، جموں و کشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ایکس پوسٹ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایک الرٹ جاری کیا، انہوں نے کہا کہ جیش نے بالی ووڈ فلم فینٹم کے پوسٹر کے ساتھ اداکار سیف علی خان کی تصویر پر مشتمل ایک ویڈیو بنایا ہے۔ یہ ویڈیو 5 منٹ 55 سیکنڈ کی ہے جسے انہوں نے 22 جولائی 2024 کو دوپہر 2 بجے کے قریب جاری کیا ہے۔ سبھی کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ان نکات پر توجہ دیں۔ سب سے پہلے وہ اسے کسی بھی طرح سے کسی کو نہیں بھیجیں گے۔ دوسرا وہ ایک پیغام کے ذریعے رپورٹ کریں گے کہ انہیں یہ پروپیگنڈہ ویڈیو کس کی طرف سے ملا ہے۔ ویڈیو موصول ہونے کی تاریخ، وقت اور ٹیلی فون نمبر کا ذکر کریں گے۔
ALERT ‼️
— J&K Police (@JmuKmrPolice) July 22, 2024
A 5 minutes 55 seconds video by Jaish with a poster of the Bollywood movie Phantom with the photo of actor Saif Ali has just been released by the enemy around 2 PM today on 22 July 2024.
General public is alerted that they will do the following:
1.) first, they will…
الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اس کی اطلاع اپنے نگران افسر کو دیں گے اور سول افسران بھی اپنے نگران افسر کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اس کی اطلاع دیں گے۔ اس ویڈیو کو کسی بھی صورت میں آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ یاد رکھیں کہ اس طرح کے مواد کو پوسٹ کرنا اور آگے بڑھانا یو اے پی اے کی دفعہ 13 اور 18 کے تحت جرم ہے۔