ETV Bharat / entertainment

بھارت میں 28 سال بعد مس ورلڈ مقابلہ کا انعقاد: شیڈول اور مقام کی تفصیلات

Miss World 2024 Schedule اکہترویں مس ورلڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں منعقد ہوگی۔گرینڈ فائنل تقریب 9 مارچ کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔

India Welcomes Miss World After 28 Years: Schedule And Venue Details
بھارت میں 28 سال بعد مس ورلڈ مقابلہ کا انعقاد: شیڈول اور مقام کی تفصیلات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 9:22 PM IST

نئی دہلی: بھارت کو 27 سال بعد مس ورلڈ 2024 کے انتخاب کے مقابلوں کی میزبانی کے حقوق ایک بار پھر مل گئے ہیں اور یہ یہاں 18 فروری سے 9 مارچ کے درمیان منعقد ہوں گے۔یہ اعلان مس ورلڈ آرگنائزیشن نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس سے قبل یہ مقابلہ بھارت میں 1996 میں منعقد کیا گیا تھا۔

مس ورلڈ فیسٹیول کے نام سے مشہور مقابلے کے اختتام کا اعلان ورلڈ جیو ورلڈ کنونشن سینٹر ممبئی میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں کیا جائے گا۔ یہ پروگرام پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔

موجودہ مس ورلڈ محترمہ کیرولینا بلاواسکا کے ساتھ ساتھ سابق مس ورلڈ محترمہ مانوشی چھلر، محترمہ وینیسا پونس ڈی لیون، محترمہ سٹیفنی ڈیل ویلے اور محترمہ ٹونی این سنگھ عالمی میلے کے اعلان کے لیے قومی دارالحکومت میں سرکاری شعبے کے ہوٹل اشوکا منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔

منتظمین نے بتایا کہ 71ویں مس ورلڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کو انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کی طرف سے اسپانسر کیا جائے گا۔ گرینڈ فائنل تقریب 9 مارچ کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی اور پوری دنیا میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عالمی ملکہ حسن کیرولینا بیلوسکا نے دیگر حسیناؤں کے ہمراہ کشمیر کا دورہ کیا

چھلر نے کہا کہ "بھارت سے مس ورلڈ ہونے کے ناطے یہ پروگرام میرے لیے اور بھی خاص ہو گیا ہے۔ اس ایک رات نے میری زندگی بدل دی اور یہ صرف ایک رات نہیں تھی، بلکہ ایک مہینہ تھا جو میں نے دوسرے تمام مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ گزارا تھا اور مجھے امید ہے کہ ہم دنیا بھر سے یہاں آنے والی 120 نوجوان خواتین کو اپنی عالمی شہرت یافتہ مہمان نوازی دکھائیں۔ یہاں مس ورلڈ مقابلے کی میزبانی کرکے ہم دنیا کو ہندوستان لا رہے ہیں اور بدلے میں ہندوستان کو دنیا کے سامنے لے جا رہے ہیں۔"
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.