کانز: 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان کے چدانند ایس نائک کی (سن فلاورز دی فرسٹ اونس ٹو ناو) نے لا سینیف میں سب سے پہلا انعام حاصل کیا۔ میسور کے ڈاکٹر سے فلمساز بنے والے ایس چندانندا نے پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (FTII) کے ٹیلی ویژن ڈیپارٹمنٹ میں اپنے ایک سالہ پروگرام کے اختتام پر اس پروجیکٹ کو شروع کیا۔ یہ فلم کنڑ لوک کہانی کے گرد ایک بوڑھی عورت کے بارے میں ہے جو ایک مرغ کو چرا لیتی ہے۔
خبر کو شیئر کرتے ہوئے، ایف ٹی آئی آئی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا: "'ایف ٹی آئی آئی ہندوستان کے لیے بڑا اعزاز لایا ہے' ہماری اسٹوڈنٹ فلم (Sunflowers were first one to know" )77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں لا سینیف ایوارڈ کی فاتح ہے۔ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹر شری چدانند ایس نائک نے 23 مئی 2024 کو کانز میں یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔
مانسی مہیشوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اینی میٹڈ فلم بنی ہڈ نے لا سینیف مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ مہیشوری، این آئی ایف ٹی دہلی کی سابق طالبہ نے یہ فلم برطانیہ کے نیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن اسکول میں پڑھتے ہوئے بنائی تھی۔ مزید برآں یونان کی ارسطو یونیورسٹی آف تھیسالونیکی کے نیکوس کولیوکوس کی ہدایت کاری میں دی کیوس شی لیفٹ بیہائینڈ اور کولمبیا یونیورسٹی کی آسیہ سیگالووچ کی زیر ہدایت آؤٹ آف دی ویڈو تھرو دی وال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
کانز فلم فیسٹیول میں پہلا انعام جیتنے والے کو 15,000 یورو،دوسرے رنر اپ کو 11,250 یورو اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 7,500 یورو ملتے ہیں۔ منتخب فلموں کی نمائش 3 جون کو سینما ڈو پینٹین اور 4 جون کو MK2 Quai de Seine میں ہوگی۔ نائیک کی پہلی جیت پچھلے پانچ سالوں میں ملک کی دوسری جیت ہے۔ اشمیتا گوہا نیوگی، جو کہ FTII سے بھی ہیں، نے 2020 میں اپنی فلم کیٹ ڈاگ کے لیے یہ انعام حاصل کیا۔