ETV Bharat / entertainment

بافٹا ایوارڈ میں دیپیکا پڈوکون کی شرکت، جوناتھن گلیزر کو ایوارڈ پیش کیا - دیپیکا پڈوکون

BAFTA Awards 2024: گذشتہ سال آسکر ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ پیش کرنے کے بعد، بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اس سال بافٹا ایوارڈ میں شرکت کی۔ انہوں نے اداکار جوناتھن گلیزر کو بافٹا ایوارڈ پیش کیا۔

BAFTA Awards 2024
بافٹا ایوارڈ میں دیپیکا پڈوکون کی شرکت، جوناتھن گلیزر کو ایوارڈ پیش کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 12:42 PM IST

لندن: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے رواں سال بافٹا ایوارڈز میں جلوہ گر ہوئیں۔ بافٹا فلم ایوارڈز 2024 میں، 'پدماوت' اداکارہ نے 'دی زون آف انٹرسٹ' کے لیے اداکار جوناتھن گلیزر کو 'بیسٹ فلم ناٹ اِن انگلش لینگویج' کا ایوارڈ دیا ہے۔ اس زمرے کے لیے دیگر نامزد فلمیں تھی جن میں 'ماریوپول میں 20 دن، ایناٹومی آف اے فال، پاسٹ لائیو، سوسائٹی آف دی اسنو۔' شامل تھیں۔

اس 77ویں بافٹا فلم ایوارڈز کی تقریب لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں جاری ہے۔ دیپیکا نے بافٹا ایوارڈز 2024 کے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ مبذول کرائی، جہاں انہوں نے گولڈن اور چاندی رنگ کی چمکیلی ساڑھی پہنی ہوئی تھی، جس کے چاروں طرف سیکوئن کا کام کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسے اسٹریپی آستینوں کے ساتھ میچنگ بلاؤز سے جوڑا تھا۔

دیپیکا نے بافٹا ایوارڈ پیش کنندہ کے طور پر منتخب ہونے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ دیگر پیش کنندگان کی فہرست میں انگلینڈ کے سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم، گلوکارہ دعا لیپا، کیٹ بلانچیٹ، 'برجرٹن' فیم کی ادجوا اینڈوہ، 'ونکا' اومپا لومپا ہیو گرانٹ اور 'ایملی ان پیرس' للی کولنز شامل تھے۔

دیپیکا پڈوکون کا ورک فرنٹ

دیپیکا کو حال ہی میں ہریتک روشن کے ساتھ ایریل ایکشن تھرلر فلم 'فائٹر' میں دیکھا گیا تھا۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انیل کپور، کرن سنگھ گروور اور اکشے اوبرائے نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے اور اسے ناظرین کی جانب سے اچھا رسپانس ملا تھا۔

دیپیکا پڈوکون اگلی سائنس فکشن ایکشن تھرلر فلم 'کالکی 2898 AD' میں جنوبی اداکار پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن بھی ہیں اور یہ 9 مئی 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.