ETV Bharat / entertainment

بدھ سے چنڈی گڑھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز - International Film Festival - INTERNATIONAL FILM FESTIVAL

چنڈی گڑھ میں 27 سے 31 مارچ تک پانچ روزہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول سنے ویسٹر انٹرنیشنل فلم فیسٹول (سی آئی ایف ایف) کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا افتتاح فلم اداکار بومن ایرانی کریں گے۔

بدھ سے چنڈی گڑھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 25, 2024, 10:55 PM IST

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ میں 27 سے 31 مارچ تک پانچ روزہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول سنے ویسٹر انٹرنیشنل فلم فیسٹول (سی آئی ایف ایف) کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا افتتاح فلم اداکار بومن ایرانی کریں گے۔

جولیت بنچوے کی اداکاری والی کانس جیتنے والی فرانسیسی فلم 'دی ٹیسٹ آف تھنگس' افتتاحی فلم ہوگی اور اختتامی فلم جنوبی کوریا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہارر فلم ایکزہوما (پامیو) ہوگی، جس کا پریمیئر 2024 برلن (انڈیا پریمیئر) میں ہوا تھا۔ فلموں کی اسکریننگ سینی پولس، جگت مال، سیکٹر 17، چندی گڑھ میں کی جائے گی۔

فیسٹیول میں دکھائی جانے والی دیگر فلموں میں 2024 کا دو آسکر ایوارڈ یافتہ ہولوکاسٹ ڈرامہ 'دی زون آف انٹرسٹ'، پالمے ڈی اور ونر اور اکیڈمی کے نامزد ہیروکازو کورے ایڈا کی 'مونسٹر'، برینڈن فریزر کی اداکاری والی 2023 کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ 'دی وہیل، 'سیون ونٹرس ان تہران'، سنگاپور کی آسکر انٹری، 'بریکنگ آئس' اور روشن میتھیو اسٹارر 'پیراڈائز' دیگر میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مراٹھی فلم 'استھل'، آسامی فلم 'ٹوراز ہسبینڈ'، گورویندر سنگھ کی پنجابی فلم 'آدھی چاننی رات'، آنجہانی پنجابی پینٹر ہرجیت سنگھ کی دستاویزی فلم 'اور لیکھک امروز'، لیجو جوز پیلیسری کی ملیالم فلم 'مالی کوٹائی والیبن'، شریموئی سنگھ کی دستاویزی فلم 'اینڈ، ٹوورڈز ہیپی ایلیز'، 'ایرانی سنیما اینڈ پوئٹری آف ظفر پناہی'، ورون گروور کی مختصر فلم 'چمبن' اور ریز احمد اسٹارر 'دمی' کی خصوصی اسکریننگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دی گریٹ انڈین کپل شو: نئے نام کے ساتھ کپل شرما شو کی واپسی

ستیہ جیت رے کی 'جل ساگر' اور گرو گرو دت کی کاغذ کے پھول 'کلاسکس' کے تحت دکھائی جائیں گی۔ راج کپور اور دیو آنند کا سینما کی دنیا میں سفر روز گارڈن انڈر پاس میں سینما نمائش کے ذریعے ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بچوں کی فلموں کے لیے 'بچپن' کے نام سے ایک خصوصی سیکشن ہوگا۔ فیسٹیول میں ایس یو پی وی اے (روہتک) کے طلباء کی ہدایت کردہ تین فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.