ETV Bharat / entertainment

بگ باس او ٹی ٹی 3 کے میزبان انیل کپور کا 'جھکاس' فرسٹ لُک آؤٹ، جانیے کب شروع ہوگا شو - Bigg Boss OTT 3 - BIGG BOSS OTT 3

مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس کا تیسرا او ٹی ٹی سیزن 21 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اداکار انیل کپور اس کی میزبانی کریں گے، شو سے بطور میزبان ان کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔

Bigg Boss Ott 3
بگ باس او ٹی ٹی 3 کے میزبان انیل کپور کا 'جھکاس' فرسٹ لُک آؤٹ (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 10:33 AM IST

ممبئی: مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 کی ڈیجیٹل فارم کا اعلان 6 جون کو کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بگ باس او ٹی ٹی 3 کے نئے میزبان انیل کپور کی پہلی جھلک بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس سے قبل 31 مئی کو بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پہلا پرومو آیا تھا۔

غور طلب ہے کہ بگ باس او ٹی ٹی 3 کے پرومو میں انکشاف ہوا ہے کہ سلمان خان اس کی میزبانی نہیں کریں گے۔ بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کرن جوہر، بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی سلمان خان اور اب بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی انیل کپور کر رہے ہیں۔ بگ باس او ٹی ٹی 3 جون میں شروع ہوگا۔

جیو سنیما نے اپنی آفیشل انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیش ہے بگ باس او ٹی ٹی 3 کے نئے میزبان انیل کپور ، فلموں پر راج کرنے کے بعد اب وہ بگ باس پر راج کریں گے، انیل کپور کچھ مزید خاص ہیں، 21 جون سے بگ باس او ٹی ٹی 3 کا آغاز ہوگا۔ بگ باس او ٹی ٹی دیکھنے کے گواہ بنیں۔

واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کی شروعات 8 اگست 2021 سے ہوئی تھی اور اس کے 102 ایپیسوڈ آئے تھے۔ بگ باس او ٹی ٹی کے افتتاحی سیزن کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی اور اس کی فاتح ٹی وی اداکارہ دیویا اگروال بنی تھیں۔

جبکہ بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کی، جس میں سوشل میڈیا اسٹار اور مقبول متنازعہ یوٹیوبر 'سسٹم' عرف ایلویش یادیو فاتح ہوئے۔ بگ باس او ٹی ٹی 2 پچھلے سال 17 جون 2023 کو شروع ہوا تھا اور اس کی 59 ایپیسوڈ تھیں، یہ 57 دن تک چلا تھا۔ اب 21 جون سے شروع ہونے والے بگ باس او ٹی ٹی 3 کو عوام کی طرف سے کتنا زیادہ پیار ملتا ہے۔ یہ دیکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

سلمان خان 'سکندر' کی وجہ سے 'بگ باس او ٹی ٹی 3' کی میزبانی نہیں کریں گے؟

اداکار انل کپور نے اپنا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تمام والدین اور بچوں کو وقف کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.