ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ ان کی سب سے زیادہ منتظر کامیڈی سیریز 'کال می بے' کے میکر اسے جلد ہی ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ یہ اننیا کی پہلی ویب سیریز ہے اور کافی دنوں سے او ٹی ٹی پر ان کے ڈیبیو کی بات ہو رہی تھی۔ آخر کار اب کال می بے کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
فلم میکر کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننیا کی سیریز کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ 'کال می بے اب یہاں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ کال می بے 6 ستمبر کو صرف ایمیزون پرائم ویڈیو پر اسٹریم ہوگی۔ اس نئے پوسٹر میں 'کھو گئے ہم کہاں' اسٹار کو سوٹ کیس پر بیٹھے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر کئی تبصرے کیے۔ کچھ لوگوں نے اس کا موازنہ پیرس میں ایملی سے کیا۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ 'یہ پیرس میں ایملی کے پوسٹر کی طرح لگتا ہے'۔
غور طلب ہے کہ 8 ایپی سوڈ پر مبنی اس سیریز 'کال می بے' کو کولن ڈی کونہا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اننیا پانڈے کے ساتھ اس سیریز میں ویر داس، گرفتح پیرزادہ، ورون سود، وہان سمت، مسکان جعفری، نہاریکا لارا دت، لیزا مشرا اور منی ماتھر جیسے اداکار شامل ہیں۔ 'کال می بے' دھرما انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت ریلیز ہوگی، جس میں کرن جوہر، اپوروا مہتا اور سومن مشرا بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔
دریں اثنا کام کے محاذ پر 'کھو گئے ہم کہاں' میں آدرش گورو اور سدھانت کے ساتھ کام کرنے کے بعد، اننیا اب اپنے آنے والے پروجیکٹس 'کنٹرول' اور 'دی ان ٹولڈ اسٹوری آف سی شنکرن نائر' کی تیاری کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: