ETV Bharat / entertainment

اننت رادھیکا کے شادی کی تقریب جاری، شاہ رخ، عامر، دھونی اور پرینکا-نک سمیت ان ستاروں نے کی شرکت - Anant Radhika Wedding - ANANT RADHIKA WEDDING

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کے شادی کی تقریب جاری ہے، جس میں ملک اور بیرون ملک کی اہم شخصیات شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

Anant Radhika Wedding
اننت رادھیکا کے شادی کی تقریب (Photo: Getty/ANI/ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 7:56 PM IST

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرپرسن مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی آج 12 جولائی ویرین مرچنٹ اور ان کی اہلیہ شیلا کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ یہ شادی ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں ہو رہی ہے۔ جس میں بہت سے وی آئی پی اور وی وی آئی پی شخصیات جیسے بالی ووڈ کے بڑے ستارے، ملک اور دنیا بھر کے سیاست دان، تاجر وغیرہ اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا-نک جونس سمیت ان ستاروں نے محفل لوٹا

پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ اننت-رادھیکا کی شادی میں شرکت کی، دونوں نے روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھا۔ نک نے کریم رنگ کی شیروانی پہنی تھی جبکہ پریانکا چوپڑا نے پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ ان کے ساتھ اداکار ورون دھون، دیشا پٹانی، کریتی سینن، جیکی شراف، سوہانا اپنے بھائی آریان خان، سنجے دت، جھانوی کپور اپنے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ساتھ نظر آئے۔

  • ایم ایس دھونی نے بیوی ساکشی کے ساتھ شرکت کی

اننت رادھیکا کی شادی میں بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات پہنچ رہی ہیں۔ حال ہی میں ایم ایس دھونی کو اپنی اہلیہ ساکشی دھونی کے ساتھ شادی کے تقریب میں دیکھا گیا۔ دھونی نے گولڈن کلر کی شیروانی پہنی تھی جب کہ ساکشی سبز سوٹ میں داخل ہوئیں ان کی بیٹی جیوا دھونی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ بالی ووڈ اسٹار راجکمار راؤ اپنی اہلیہ پترلیکھا کے ساتھ نظر آئے۔

  • سارہ علی خان بھائی ابراہیم کے ساتھ پہنچی، ویڈیو وائرل

سارہ علی خان اپنے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ اننت رادھیکا کی شادی میں پہنچیں۔ دونوں بھائی بہن نے روایتی لباس پہنا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔ انہوں نے پاپرازی کے لئے ایک ساتھ پوز کیا۔

  • رادھیکا اننت کی شادی میں لالو یادو اور اکھلیش یادو نے بھی شرکت کی

سیاسی رہنما لالو یادو اور اکھلیش یادو بھی اننت رادھیکا کی شادی میں شرکت کی۔

  • شادی سے قبل دلہن کی خاص جھلک سامنے آئی

شادی سے پہلے رادھیکا مرچنٹ کی کچھ خوبصورت تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں میں رادھیکا نے رنگین لہنگا پہنا ہوا ہے۔ اسٹائلسٹ ریا کپور نے دلہن رادھیکا مرچنٹ کی کچھ اور خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ ان میں وہ دوستوں اور خاندان کے ساتھ رقص کرتی، بزرگوں کا آشیرواد لیتی اور اپنی شادی کی رسومات ادا کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت رادھیکا کی سنگیت تقریب: پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے ریحانہ سے بھی زیادہ فیس وصول کیا

اننت رادھیکا کی شادی کی وجہ سے ممبئی میں آج سے تین دن تک یہ سڑکیں بند رہیں گی

مکیش امبانی نے سونیا گاندھی اور راہل کو اننت-رادھیکا کی شادی میں مدعو کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.