ETV Bharat / business

ویلنٹائن ڈے پر بنگلور ایئرپورٹ سے تین کروڑ گلاب کی برآمدات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 5:03 PM IST

Bengaluru Roses گزشتہ سال کے مقابلے اس سال گلاب کی برآمدات کا حجم کافی زیادہ بڑھا ہے۔ تقریباً 2.9 کروڑ گلاب کے پھول ہوائی راستے سے ریاست کرناٹک سے باہر اور بیرون ملک برآمد کیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلورو: ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھارت میں گلاب کی سب سے زیادہ پیداوار کرنے والی ریاست کرناٹک سے کروڑوں روپے مالیت کے گلاب ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون ممالک برآمد کیے گئے۔

گزشتہ سال کے مقابلے اس سال برآمدات کی مقدار میں کافی زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تقریباً 2.9 کروڑ گلاب کے پھول، جن کا وزن تقریباً 12,22,860 کلوگرام ہے، کو ہوائی راستے سے ریاست سے باہر اور بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے۔

اس سال برآمدات کی مقدار میں 108 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تقریباً 2 کروڑ گلاب کے پھول بیرونی ریاستوں کو برآمد کیے جا چکے ہیں۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 148 فیصد زیادہ ہے۔

گلاب کے پھول سلیکون سٹی سے ملائیشیا، سنگاپور، کویت، منیلا (فلپائن) اور شارجہ (یو اے ای) کو برآمد کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں دہلی، کولکتہ، ممبئی، گوہاٹی اور جے پور سمیت دیگر کئی ریاستوں میں بھی برآمد کیا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل فلاور آکشن بنگلور کے مطابق، 2021 - 22 میں بھارت نے دنیا کے مختلف ممالک کو 23,597.17 میٹرک ٹن مختلف پھولوں کی مصنوعات برآمد کیں۔ جس کی کل لاگت 771.41 کروڑ روپے تھی۔

ساؤتھ انڈیا فلاور گروورز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ خاص طور پر بنگلورو، بنگلورو دیہی، چکبلا پور، رامانگرا اضلاع سے معیاری گلاب کے پھول بنگلور انٹرنیشنل فلاور آکشن سنٹر کو بھیجے گئے تھے۔ باغبانی کے محکمے کی مدد سے بہت سے کسانوں نے سبسڈی کی بنیاد پر گلاب کی فصل کے لیے گرین ہاؤسز بنائے ہیں اور ہر سال منافع دیکھ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت گلاب پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، کرناٹک، مغربی بنگال، اتر پردیش، گجرات، تامل ناڈو، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اڑیسہ، آسام اور تلنگانہ میں سب سے زیادہ پھولوں کی کی کاشت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر پڑھیں بالی ووڈ، ٹالی ووڈ اور ٹی وی اسٹارز کے محبت بھرے پیغام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.