ETV Bharat / business

تو اس وجہ سے بڑھ گئی ٹماٹروں کی قیمت؟ - Tomato Rates Surge

ملک کی مختلف ریاستوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی جیب پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اگر صرف ٹماٹر کی ہی بات کریں تو کئی جگہ اس کی قیمت بازاروں میں 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 11:15 AM IST

ٹماٹروں کی قیمت میں بھاری اضافہ
ٹماٹروں کی قیمت میں بھاری اضافہ (Etv Bharat)

نئی دہلی: ملک بھر کی کئی ریاستوں میں مانسون کی بارش کی وجہ سے فراہمی میں خلل پڑ رہا ہے۔ پیاز کے ساتھ ساتھ آلو ٹماٹر کی بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بات صرف دہلی کی کریں تو یہاں ٹماٹر کی قیمت 90 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے۔

دہلی کی بڑی ہول سیل سبزی منڈیوں میں بھی ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مکینوں نے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ہی ہم نے ٹماٹر 28 روپے فی کلو خریدے تھے۔ مگر اب ان کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور آن لائن یا مارکیٹ سے خریدنے پر یہ 90 روپئے کلو کے حساب سے مل رہا ہے۔

سبزیاں بھی بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔ آلو جس کے غریبوں کی سبزی کہا جاتا تھا آج کل وہ بھی بہت مہنگا ہو گیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں ہی 50 سے 60 روپئے کا اضافہ ہو گیا ہے ایسے میں غریب کے لئے آجکل ٹماٹر خرید پانا مشکل ہو گیا ہے۔

مہاراشٹر، کرناٹک اور ہماچل جیسی ریاستوں سے ان زرعی پیداوار لانے والے ٹرکوں کی تعداد میں کمی آئی ہے کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے اور لوگ اب اسکا استعمال بھی کم کر رہے ہیں۔

غازی پور سبزی منڈی کے ایک دکاندار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہول سیل مارکیٹوں میں ٹماٹر کی قیمت میں 60 سے 70 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ فصل کا نقصان ہونا بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.