ممبئی: بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 104.99 پوائنٹس کے اضافے سے 72748.42 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 32.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22055.70 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی کمپنیوں میں خریداری تو ہوئی لیکن چھوٹی کمپنیاں فروخت کا شکار ہوئیں۔ اس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.04 فیصد بڑھ کر 38264.26 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ اسمال کیپ 0.07 فیصد گر کر 41982.16 پوائنٹس رہ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 4056 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2008 میں خرایدری، 1932 فروخت جبکہ 116 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 21 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ 29 میں گراوٹ رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی صنعتی پیداوار میں جنوری اور فروری میں سالانہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ خوردہ فروخت میں بھی 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم اس سال رئیل اسٹیٹ کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ جائیداد میں سرمایہ کاری نو فیصد تک گرگئی، جو پالیسی کی سطح پر ایک بار پھر حمایت کی مانگ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
مضبوط معاشی اعداد و شمار نے چین میں مانگ میں اضافے کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔ جس کی وجہ سے غیر ملکی منڈیوں میں تیزی رہی۔ اس دوران، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.12، جرمنی کا ڈیکس 0.43، جاپان کا نکئی2.67، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.10 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.99 فیصد اچھل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
گھریلو مارکیٹ میں بھی سنٹیمنٹ مضبوط ہوا، جس کی وجہ سے بی ایس ای کے 14 گروپس میں خریداری دیکھنے میں آئی۔ اس دوران، کموڈیٹیز0.91 ، سی ڈی 0.47 ، انرجی 0.57 ، ہیلتھ کیئر 0.88، انڈسٹریلز 0.31 ، ٹیلی کام 0.28 ، یوٹیلیٹیز 0.05 ، آٹو 1.08 ، بینکنگ 0.04 ، کیپیٹل گڈز 0.66 ، دھات 2.88 ، تیل اور گیس 0.24 ، پاور0.15 اورریئٹلی گروپ کے شیئر 0.5 فیصد چڑھ گئے۔ (یو این آئی)