ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں - رام للا پران پرتشٹھا

Petrol and Diesel Prices تیل مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 4:59 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جاری نرمی کے درمیان، گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر رہے۔
تیل مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر آخر ہفتہ امریکی کروڈ 0.65 فیصد گر کر 72.93 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.64 فیصد گر کر 78.06 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں۔

میٹرو شہر پٹرول(روپے فی لیٹر) ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی 96.72 89.62
ممبئی 106.31 94.27
چنئی 102.73 94.27
کولکتہ 106.03 92.76

مزید پڑھیں: چین گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک

رام للا پران پرتشٹھا کی تقریب کے موقع پر مہاراشٹر حکومت کی طرف سے تعطیل کے اعلان کی وجہ سے آج شیئر بازار اور انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں کوئی کام نہیں ہوسکا۔ملک کے اہم شیئر بازار بی ایس ای اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے ساتھ ہی انٹربینک کرنسی مارکیٹ بھی بند رہی۔کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اب منگل کو معمول کا کاروبار ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.