ETV Bharat / business

نوئیڈا میں پتنجلی اور دِیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس پر پابندی، ان مصنوعات پر لگی پابندی - 14 products of Patanjali banned

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 11:42 AM IST

نوئیڈا میں پتنجلی اور دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر گوتم بدھ نگر انتظامیہ کی جانب سے حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی پتنجلی کے کئی مصنوعات پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

پتنجلی اور دِیویا کے پروڈکٹ پر پابندی عائد
پتنجلی اور دِیویا کے پروڈکٹ پر پابندی عائد (Etv Bharat)

نئی دہلی/نوئیڈا: گوتم بدھ نگر انتظامیہ نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ 14 آیورویدک ادویات کو پیمانے پر کھرا نہ اترنے کی وجہ سے اس کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں پتنجلی آیوروید لمیٹڈ نے منگل کو سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ کمپنی نے 14 مصنوعات کی فروخت روک دی ہے جن کا مینوفیکچرنگ لائسنس اپریل میں اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹی نے معطل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو، اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹی نے پتنجلی آیوروید لمیٹڈ اور دیویا فارمیسی کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے بعد سے ان پروڈکٹس پر پابندی لگادی گئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر کے علاقائی آیورویدک اور یونانی افسر نے جمعہ کو 14 مصنوعات پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ریاستی ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹی، آیورویدک اور یونانی خدمات، اتراکھنڈ کے احکامات کے بعد کی گئی ہے۔

گوتم بدھ نگر کے علاقائی آیورویدک اور یونانی اہلکار، ڈاکٹر دھرمیندر کمار کیم نے کہا کہ دیویا کی منسلک فہرست میں شامل 14 دوائیوں کا مینوفیکچرنگ لائسنس۔ فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں اب ایسے میں کوئی ان پروڈکٹس کو فرقخت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی گی۔

پتنجلی کے مندرجہ ذیل 14 پروڈکٹس پر پابندی:

پتنجلی کے جن 14 پروڈکٹس کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں:

شواساری گولڈ،

شواساری وٹی،

برونکوم،

شواسری پرواہی،

شواسری آنولا،

مکتا وتی ایکسٹرا پاور،

لِپیڈم،

مدھو گِرٹ،

بی پی گرٹ،

مدھُن شِنی وٹی ایکسٹرا پاور

لیوامرت ایڈوانس،

لیووگریٹ،

آئی گریٹ گولڈ اور

پتنجلی درشتی آئی ڈراپ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.