ETV Bharat / business

این ویڈیا اور ریلائنس، بھارت میں AI انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ہاتھ ملایا

این ویڈیا اور ریلائنس انڈسٹریز نے بھارت میں AI انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے لیے شراکت کا اعلان کردیا۔

Nvidia اور Reliance بھارت میں AI انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ہاتھ ملایا
Nvidia اور Reliance بھارت میں AI انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ہاتھ ملایا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2024, 9:39 AM IST

Updated : Oct 25, 2024, 10:48 AM IST

حیدرآباد: Nvidia (این ویڈیا) نے بھارت میں AI (مصنوعی ذہانت) انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے Reliance Industries (ریلائنس انڈسٹریز) کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ممبئی میں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ بھارت میں این ویڈیا کے پہلے مصنوعی ذہانت سمٹ میں کیا گیا۔ این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے کلیدی اجلاس کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی کو فائر سائیڈ چیٹ کے لیے مدعو کیا۔ دونوں ارب پتیوں نے بھارت میں این ویڈیا کے AI منصوبوں کے ساتھ ساتھ ان امکانات کے بارے میں بات کی جو ملک کو عالمی AI دوڑ میں برتری حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پیشرفت سے متعلق ہے۔

مکیش امبانی نے این ویڈیا کو ہندی لفظ ’ودیا‘ (تعلیم) سے مشابہہ قرار دیا۔ تاہم دونوں کمپنیوں نے شراکت داری یا اس کے دائرہ کار کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں تاہم مکیش امبانی اور جینسن ہوانگ نے ہندوستان میں AI کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ فائر سائیڈ چیٹ کے دوران مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس کے بنیادی اصول علمی انقلاب کی قیادت کرنے اور اسے انٹیلی جنس انقلاب میں تبدیل کرنے کے بارے میں ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت اب انٹیلی جنس کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیو فون کال اے آئی (Jio Phone Call AI ) کیا ہے، جو کالز کو ٹیکسٹ میں بدل دے گا، جانیں اسے استعمال کرنے کا طریقہ - What is Jio Phone Call AI

ہوانگ نے بھارت کو عالمی سطح پر AI مرکز بنانے میں Nvidia اور Reliance کے کردار پر اہم تبصرے کئے۔ ہوانگ نے اتفاق کیاکہ بھارت کی بڑی مارکیٹ کاروبار میں منافع کےلئے کافی اہم ہے۔

Last Updated : Oct 25, 2024, 10:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.