ETV Bharat / business

منافع وصولی کی وجہ سے مارکیٹ گر گئی - STOCK MARKET

امریکی روزگار کے اعداد و شمار سے پہلے اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روز کے فائدہ کو کھو دیا اور آج تقریبا تمام گروپوں کے حصص میں منافع وصولی کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ گرگیا۔

منافع وصولی کی وجہ سے مارکیٹ گر گئی
منافع وصولی کی وجہ سے مارکیٹ گر گئی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 12:59 PM IST

ممبئی: بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 732.96 پوائنٹس گر کر 73,878.15 پوائنٹس پر آگیا، جو 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے ہے۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 172.35 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 22,475.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص پر بھی منافع وصولی کا دباؤ رہا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.21 فیصد گر کر 42,414.53 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.55 فیصد گر کر 47,191.41 پوائنٹس پر آگیا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3958 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2306 میں فروخت ہوئے 1527 میں خریداری ہوئی جبکہ 125 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 35 کمپنیوں میں کمی جبکہ 15 میں تیزی رہی۔

صحت کی دیکھ بھال اور دھاتوں کے گروپ کو چھوڑ کر جس میں 0.81 فیصد کا اضافہ ہوا، بی ایس ای میں دوسرے گروپوں پر منافع وصولی کا غلبہ رہا۔ اس میں کموڈٹیز 0.29، سی ڈی 0.71، انرجی 0.37، ایف ایم سی جی 0.44، فنانشل سروسز 0.76، آئی ٹی 0.64، ٹیلی کام 1.42، یوٹیلٹیز 0.43، آٹو 0.61، کیپٹل گڈز 1.18، کنزیومر 0.18، ٹیک 0.96 اور سروسز گروپ کے حصص 1.01 فیصد گر گئے۔

بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رویہ تھا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.42، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.52 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.48 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جاپان کے نکیئی میں 0.10، جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.26 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.26 فیصد کی کمی ہوئی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.