ETV Bharat / business

اب خواتین کو ہوائی جہاز میں کسی خاتون کے بازو میں سیٹ منتخب کرنے کا ہوگا اختیار، اس انڈین ایئرلائنس نے دی سہولت - Indian airline new feature

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 2:33 PM IST

انڈین ایئر لائنس نے حال ہی میں ایک نیا فیچرمتعارف کیا ہے، جس کے مطابق خواتین یہ دیکھ سکتی ہیں کہ ان کے بازو والی سیٹ پر کون ہیں اور دوسری خواتین کہاں بیٹھی ہوئی ہیں۔

انڈین ایئرلائنس نے سفرکرنے والی خواتین کیلئے بازوسیٹ ہرخاتون کا انتخاب کرنے کی سہولت دی ہے
انڈین ایئرلائنس نے سفرکرنے والی خواتین کیلئے بازوسیٹ ہرخاتون کا انتخاب کرنے کی سہولت دی ہے (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): انڈگو ایئر لائنس کی جانب سے مسافر خواتین کے لیے خصوصی پیش کش پیش کی جارہی ہے۔ اس میں خواتین مسافروں کو آن لائن پتہ چل جائے گا کہ آپ کے بازو والی سیٹ پر کون ہے اور دوسری خواتین کہاں ہیں۔

سی این این کے مطابق کے مطابق انڈگو نے کہا ہیکہ یہ پیشکش تنہا سفر کرنے والی خواتین یا فیملی کے ساتھ بکنگ کر والی خواتین کیلئے دستیاب ہے۔ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے یہ کافی سود مند ہے۔

ایئر لائنس نے کہاکہ انڈی گو کو نیا فیچر کا تعارف اعلان کرتے ہوئے فخر ہے۔ اس کا مقصد خواتین مسافروں کے سفر کو مزید آرام دہ بنانا ہے۔ ہم اپنے مسافروں کیلئے مثالی سفر بنانے کیلئے پر عزم ہیں، اس طرح کے ہم کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس میں سے یہ ایک اہم قدم ہے۔

انڈی گو نے خواتین کو دوسری خواتین کن سیٹوں پر بیٹھی ہیں، یہ دیکھنے کی اجازت دینے کے بارے میں کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، لیکن کمرشل پروازوں کے دوران خواتین اور بچوں کے خلاف واقعات کے پیش نظر یہ اہم پیش رفت ہے۔

امریکہ میں ہوائی جہاز میں سوار جرائم ایف بی آئی کے دائرہ اختیار میں آ تے ہیں۔ اپریل میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ جس کا مقصد ہوائی جہازوں پر جنسی حملوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا، اس نے کہا کہ اس نے 2023 میں دوران پرواز جنسی زیادتی کے 96 کیسز درج کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:انڈیگو نے حیدرآباد سے بنکاک کے لیے براہ راست پرواز شروع کی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز میں جنسی حملہ جو عام طور پر غلط نیت سے چھونے کی کوشش کرتے ہیں- ایک ایسا جرم ہے جو مجرم کو جیل میں ڈال سکتا ہے۔ عام طور پر مرد مجرم ہوتے ہیں،تنہا خواتین اور نابالغ متاثر ین ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.