نئی دہلی: وزارت خزانہ نے آج ماہانہ جی ایس ٹی وصولی کے اعداد و شمار جاری کیے، جس کے مطابق ریفنڈ کے بعد اپریل 2024 میں خالص جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 1.92 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے، جو اپریل 2023 میں خالص وصولی سے 17.1 فیصد زیادہ ہے۔ جی ایس ٹی کلیکشن میں اضافہ کا رجحان ہے اور اپریل 2024 مسلسل 11 واں مہینہ ہے جس میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے۔ اس سال جی ایس ٹی کلیکشن 1.78 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے۔
جی ایس ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 210267 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ٹی 43846 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 53538 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 99623 کروڑ روپے ہے، جس میں درآمدات پر جمع کیے گئے 37826 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی معاوضہ ٹیکس کے طور پر 13260 کروڑ روپے، جس میں درآمدات پر جمع کیے گئے 1008 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔
حکومت نے باقاعدہ تصفیہ کے تحت آئی جی ایس ٹی میں سے سی جی ایس ٹی میں 50307 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں 41600 کروڑ روپے دیے ہیں۔ اس طرح سے کل سی جی ایس ٹی 94153 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 95138 کروڑ روپے رہا ہے۔ (یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں: