نئی دہلی: اگر آپ بھی اپنے آدھار کارڈ میں کچھ اہم اپڈیٹس کروانا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں ہونے والی پریشانیوں سے نجات کے لیے اب لوگوں کو یہ سہولت پوسٹ آفس میں بھی ملے گی۔ حکومت نے یہ فیصلہ آدھار مراکز پر لمبی لائنوں سے نجات دلانے کے لیے لیا ہے۔
انڈیا پوسٹ کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق اب لوگ قریبی پوسٹ آفس جا کر اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کروا سکتے ہیں۔ اس کی فیس بھی وہی ہوگی جو آدھار سنٹر کی ہوگی۔
क्या आपका #आधार अप-टू-डेट है?
— India Post (@IndiaPostOffice) October 17, 2024
नहीं? तो फिर देर किस बात की?
अपने नज़दीकी डाकघर जाएँ
आसानी से अपडेट करवाएँ
और निश्चिंत हो जाएँ!
अपनों को भी याद दिलाएँ, साथ मिलकर सुविधा पाएँ!#DakSewaJanSewa #IndiaPost #AadharUpdation pic.twitter.com/DKHHWt3Jj1
پوسٹ آفس میں کیا سہولیات ہیں؟
حکومت ہند نے محکمہ ڈاک کے ذریعے ڈاک خانوں میں آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ کی خدمات شروع کی ہیں۔ محکمہ ڈاک کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پوسٹ آفس کے آدھار مراکز میں بنیادی طور پر دو طرح کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آدھار اندراج: اندراج کے عمل میں لوگوں کی بائیو میٹرک معلومات کی الیکٹرانک کیپچر شامل ہے۔ یہ مکمل طور پر مفت ہے۔
آدھار اپڈیٹ: اس کے تحت لوگ نام، ای میل آئی ڈی، موبائل نمبر، پتہ، تاریخ پیدائش، بائیو میٹرک اپ ڈیٹ، تصویر، 10 فنگر پرنٹس اور آئیرِس کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
اپنے آدھار اپ ڈیٹ سینٹر کا پتہ کیسے تلاش کریں: انڈیا پوسٹ کے مطابق، لوگوں کو آدھار سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں 13,352 آدھار انرولمنٹ کم اپ ڈیٹ سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ آپ انڈیا پوسٹ کی ویب سائٹ ۔
https://www.indiapost.gov.in/ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ کن پوسٹ آفسوں میں یہ سہولت دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: