ETV Bharat / business

دھوپ کی شدت اور گمچھے کی مانگ میں اضافہ - Gamcha in Gaya - GAMCHA IN GAYA

شدید گرمی میں دھوپ اور لو سے بچنے کے لیے بہار میں سوتی دھاگے سے بنے مختلف رنگوں کے گمچھوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ مانپور کے گمچھے بہار کے علاوہ جھارکھنڈ، اتر پردیش، بنگال، اڑیشہ، آسام، دلی، چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں درآمد کیے جاتے ہیں۔

gamcha-demand-increased-due-to-intense-heat
دھوپ کی شدت نے گمچھے کی مانگ میں اضافہ کردیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 9:24 PM IST

دھوپ کی شدت نے گمچھے کی مانگ میں اضافہ کردیا

گیا: ریاست بہار کے گیا شہر سے متصل مانپور میں پٹوا ٹولی محلہ ہے۔ اس محلے میں 20 ہزار سے زیادہ آبادی رہائش پزیر ہیں۔ محلے کے آخری کنارے پر کچھ آبادی مسلمانوں کی بھی ہے۔ لیکن ان سب چیزوں کے درمیان پٹوا ٹولی محلہ کپڑے کی صنعت کے لیے معروف ہے اور اپنی خاص پہچان رکھتا ہے۔

10 ہزار کے قریب یہاں کپڑے تیار کرنے کے کارخانے 'پاور لومز' ہیں۔ ان کارخانوں کے بڑے پروڈکشن میں ایک 'گمچھا' ہے۔ گیا کے پٹواٹولی کے گمچھے عام طور پر دو کلر ' لال اور سفید' رنگ کے ہوتے ہیں جو بہار سمیت کئی ریاستوں کے لوگوں کی پہلی پسند ہوتا ہے۔ یہاں پٹوا ٹولی میں گمچھے کی مانگ پورا کرنے کے لیے کاریگر دن رات محنت اور کام کر رہے ہیں۔

کاریگر محمد ہارون کے مطابق پٹوا ٹولی میں بہار کا سب سے بڑا پاور لوم ہے۔ یہاں دس ہزار پاور لوم میں قریب 40 ہزار لوگ برسر روزگار ہیں۔ البتہ مزدوری کی قیمت انتہائی کم ہے۔ جس کی وجہ سے کاریگروں اور ملازمین کو مختلف پریشانیوں کا بھی سامنا ہے۔

اس کے باوجود یہاں کاریگر اور ملازمین دن رات محنت کرکے گمچھے کی مانگ پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے ایام میں یہاں گمچھے کا پروڈکشن بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ گیا ضلع کے گمچھے کی بہتر کوالٹی اور مناسب قیمت ہے۔

موٹے اور باریک دونوں دھاگوں سے یہاں کا گمچھا تیار ہوتا ہے۔ چونکہ پٹواٹولی میں پاورلوم اور ہینڈلوم دونوں کے کارخانے ہیں۔ اس وجہ سے یہاں سے ہر طرح کا گمچھا تیار ہوتا ہے۔ لیکن پاور لوم کے گمچھے کی مانگ اس لیے بھی ہے کیونکہ بہار کے لوگوں کی یہ پہلی پسند ہے

کاریگر محمد ہارون رشید کا کہنا ہے کہ گرمی کے ایام میں گمچھے کی سپلائی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ہر دن ٹرانسپورٹ سے 5 سے زیادہ ٹرکوں سے مال دوسری ریاستوں میں بھیجا جاتا ہے جبکہ اس میں مقامی سطح کی سپلائی شامل نہیں ہے۔

کاریگر محمد صغیر کا کہنا ہے کہ وہ ایک چھوٹے کارخانے میں کام کرتے ہیں تاہم ان کے یہاں ہردن 5000 سے زیادہ گمچھے تیار ہوتے ہیں۔ ایک گمچھے پر 25 سے 30 روپے کی لاگت ہے اور اس کی تھوک بکری 50 سے 60 روپے کے قریب ہے۔ یہاں پٹوا ٹولی میں 10 ہزار کے قریب کارخانے ہیں جن میں 5 ہزار گرمی کے ایام میں صرف گمچھے کے لیے مخصوص ہیں۔

پٹواٹولی مانپور کے گمچھے بہار کے علاوہ جھارکھنڈ، اتر پردیش، بنگال، اڑیشہ، آسام، دلی، چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں درآمد کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ بہار میں گیا کا پٹوا ٹولی سب سے بڑے پاور لومز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہاں کا لال گمچھہ سب سے زیادہ پسندیدہ اور معروف گمچھہ ہے۔ اسکی قیمت بازار میں سو سے ڈیڑھ سو روپے تک ہوتی یے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.