ETV Bharat / business

انسٹاگرام، فیس بک کی عالمی بندش سے مارک زکربرگ کو تین ارب ڈالر کا نقصان - مارک زکربرگ

منگل کو انسٹاگرام، فیس بک کی عالمی بندش سے کمپنی کے حصص کی قیمت گرنے کے بعد مارک زکربرگ کے میٹا کمپنی کو 3 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Mark Zuckerberg
مارک زکربرگ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 10:06 PM IST

واشنگٹن: 5 مارچ کو میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ایک گھنٹے کی عالمی بندش سے صارفین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس خود ہی سائن آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم کچھ دیر بعد سوشل میڈیا صارفین کو اس تکلیف سے چھٹکارا مل گیا اور ان کے فیس بک اکاؤنٹ خود ہی لاگ ان ہوگئے تھے۔

اس بندش کی وجہ سے جہاں اربوں صارفین متاثر ہوئے وہیں کمپنی کو اندازاً 3 بلین ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔ منگل کو ہونے والی ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا بندش سے دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز میں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس گراوٹ کی وجہ سے وال اسٹریٹ مارکیٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا ہوگیا، مارک زکر برگ 179 ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔

واضح رہے کہ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بائیجوس ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ بائیجوس کی مجموعی مالیت 200 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ مسک کی مالیت 198 بلین ڈالر ہے۔ (مع یو این آئی مشمولات)

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن، میٹا کی کئی سروسز بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.