ETV Bharat / bharat

یوپی اسمبلی میں غیر منظور شدہ مدارس کے بند کرنے کے حکم نامے پر سوال اٹھایا جائے گا: کمال اختر - Madrassas in UP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 4:21 PM IST

Updated : Jul 30, 2024, 4:27 PM IST

اتر پردیش اسمبلی کا مانسون سیشن جاری ہے اسمبلی میں کاروائی کے دوسرے دیگر مذہب میں گمراہ کن شادی کرنے پر عمر قید کی سزا کا بل پیش کیا گیا ہے اس کے علاوہ پیپر لیک کے حوالے سے بھی بل پیش کیا گیا ہے جس پر کل بحث ہوگی۔

SP LEADER KAMAL AKHTAR
SP LEADER KAMAL AKHTAR (Etv Bharat)

لکھنو:حزب اختلاف کی سیاسی جماعت اسمبلی کے چیف وہپ نے کمال اختر نے ای ٹی وی سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے مدرسوں کے تعلق سے جو حکم نامہ جاری کیا ہے وہ غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منظور شدہ مدارس کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کرنا آئین کے خلاف ہے۔ آئین کے آرٹیکل 30 میں اقلیتوں کو اپنے ادارے کھولنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اتر پردیش اسمبلی میں ہم اس سوال کو اٹھائیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ اس حکم نامے کو رد کیا جائے اور غیر منظور شدہ مدارس پر کسی بھی قسم کا قدغن نہ لگایا جائے ۔

SP LEADER KAMAL AKHTAR (Etv Bharat)

انہوں نے مزید کہا کہ ماب لنچنگ کے تعلق سے حکومت نے قانون نافذ کیا ہے جو ایک جولائی سے نافذ ہوچکا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست میں جہاں کہیں بھی ماب لنجنگ کے واقعات ہوئے ہیں ان کو اس قانون کے تحت سزا دیا جائے اور مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد مغربی اتر پردیش میں ماب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا علی گڑھ، مرادآباد، شاملی، بلند شہر ، سہارنپور سمیت کئی اضلاع میں ماب لنچنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حکومت کا لاء اینڈ آرڈر بالکل فیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں بجلی اور ہیلتھ سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر برسر اقتدار سیاسی جماعت بی جے پی کا جواب اطمینان بخش نہیں رہا۔ طبی سہولتوں کی بات کریں تو بی جے پی کا دعوی تھا کہ ہر ضلع میں میڈیکل کالج بنوائیں گے لیکن اگر آپ مراد آباد کو دیکھ لیجیے تو وہاں ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج ہے جس پر سرکار کہہ رہی ہے کہ وہاں سرکاری میڈیکل کالج کی ضرورت نہیں ہے حالانکہ وہاں کے لوگ پریشان ہیں اور زیادہ پیسوں میں علاج ہو رہا ہے۔ بجلی سے متعلق پورے ریاست میں شکایتیں آرہی ہیں۔

انہوں نے بنارس میں ایک ہوٹل مالک کے ویڈیوز کو لے کر کے کہا کہ ہوٹل مالک پر اے ڈی ایم نے جس طریقے سے اپنے سر سے اس کے ناک پر مارا، یہ بہت ہی حیران کن واقعہ تھا اتر پردیش کی یوگی حکومت افسران سے غیر قانونی کام لے رہی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہ فرسٹریشن کے شکار ہو رہے ہیں وہاں پر جو ہوٹل تعمیر کیا گیا اس کو غیر قانونی کہہ کے بلڈوزر کی کاروائی کی جا رہی ہے۔ بلڈوزر کی کاروائی پر بھی ہم اسمبلی میں سوال اٹھائیں گے۔

Last Updated : Jul 30, 2024, 4:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.