لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر و اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ وہ اتر پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں اس وقت تک شامل نہیں ہوں گے جب تک سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل نہیں دی جاتی ہے۔
ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم نے کئی دور کی بات چیت کی، کئی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ"جب سیٹوں کی تقسیم ہو جائے گی، سماج وادی پارٹی کانگریس پارٹی کی نیائے یاترا میں حصہ لے گی۔" سوامی پرساد موریہ کے پارٹی کے خلاف بیان بازی پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ’’لوگ فائدے کے لیے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ "کسی کو کیسے پتہ چلے گا کہ ان کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟"
مزیدپڑھیں
- اکھلیش یادو بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوں گے
- بی جے پی سماجی انصاف اور ذات پر مبنی گنتی کی مخالف: راہل گاندھی
- نتیش ذاتوں کی گنتی کرانے اور نہ کرانے کے دباﺅ میں پھنس گئے: راہل
واضح رہے کہ سابق وزیراعلی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونے کا دعوت نامہ قبول کر لیا تھا اور آج وہ یاترا میں شامل ہونے والے تھے۔
اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا بلاک میں سیٹوں کی تقسیم کو لیکر کئی رہنماوں نے سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے سیٹوں کی تقسیم پر ابھی سے فیصلہ ہوجانا چاہیے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی سیٹوں کی تقسیم کو لیکر کئی مرتبہ سوال اٹھائے اور کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے انڈیا اتحاد بلاک کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ جلد ہوجانا چاہیے۔