ETV Bharat / bharat

ہاتھرس میں ستسنگ کرنے والے بھولے بابا کون ہیں؟ کیوں چھوڑی تھی یوپی پولیس کی نوکری - Hathras Stampede

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 9:22 AM IST

جن بھولے بابا کے ستسنگ میں یہ حادثہ پیش آیا، اس سے قبل بابا محکمہ پولیس کے ایل آئی یو میں تھے۔ ملازمت چھوڑ کر انہوں نے قصہ گو کے طور پر پروچن دینا شروع کیا۔ ان کے ستسنگ میں نہ صرف ریاست بلکہ دیگر ریاستوں سے بھی ہزاروں پیروکار آتے ہیں۔

Hathras Stampede
ہاتھرس میں ستسنگ کرنے والے بھولے بابا کون ہیں؟ (Photo: Etv Bharat)

ہاتھرس: بھولے بابا ہاتھرس کے ستسنگ میں پروچن دے رہے تھے کہ اس دوران بھگدڑ مچ گئی اور 116 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ بابا اصل میں بہادر نگر، کاس گنج ضلع کے پٹیالی کے رہنے والے ہیں اور ان کا نام ساکار وشو ہری ہے۔ بابا بننے سے قبل وہ پولیس کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے تھے۔

بعد میں انہوں نے نوکری چھوڑ دی اور قصہ گو بن کر پیروکاروں کی خدمت کرنے لگے۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ ستسنگ کرتے ہیں، ان کے ستسنگ میں ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ اتر پردیش کے ہاتھرس میں ہوئے اس واقعہ سے پوری ریاست غمگین ہے۔ حادثے کے بعد ایٹا کے ضلع اسپتال میں 27 لاشیں پہنچی ہیں جن میں سے 23 خواتین اور دو بچوں کی ہیں۔ زخمیوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

یہ حادثہ بھولے بابا کے ستسنگ میں اس وقت پیش آیا جب ان کا پروچن ختم ہو رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ منتظمین نے انتظامیہ کو جس کی اطلاع دی تھی اس سے زیادہ لوگ یہاں پہنچے تھے۔ اختتامی تقریب کے دوران ہجوم میں کئی افراد کا دم گھٹنے لگا، جس کے بعد بھگدڑ میں سینکڑوں افراد بے ہوش ہوگئے۔ ابھی تک 116 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

  • بابا کورونا کے دور سے ہی چرچے میں:

کورونا کے دور سے ہی بھولے بابا کا ستسنگ پروگرام تنازع میں آیا۔ انہوں نے اپنے ستسنگ میں صرف 50 لوگوں کی شرکت کی اجازت مانگی تھی۔ لیکن بعد میں 50 ہزار سے زیادہ لوگ ان کے ستسنگ میں آئے۔ بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے انتظامی نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جتنے لوگوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی اس سے زیادہ لوگ پروگرام کے لیے جمع ہوئے تھے۔

  • یوپی کے علاوہ دیگر ریاستوں میں اثر:

بھولے بابا نے نہ صرف ایٹا بلکہ آگرہ، مین پوری، شاہجہاں پور، ہاتھرس سمیت کئی اضلاع میں اپنا تسلط قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور ہریانہ سے ملحقہ کئی اضلاع میں ان کے پروگرام ہوتے ہیں۔ بھولے بابا کے زیادہ تر پیروکار غریب طبقے سے ہیں، جو لاکھوں کی تعداد میں ست سنگ سننے آتے ہیں۔

مزید پرھیں: اترپردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ، 116 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.