ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: ڈیڑھ سالہ بچی کی حیرت انگیز یادداشت، انڈیا بک آف ریکارڈز میں نام درج - wonder kid of West Bengal

مغربی بنگال کے آسنسول میں رہنے والی ڈیڑھ سالہ بچی کی یاد داشت دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔ وہ 28 ممالک کے قومی پرچموں کے ساتھ ایسی ایسی معلومات کو بیان کر دیتی ہے کہ اس کی ذہانت کا لوہا ماننے کے لیے ہر کوئی مجبور ہو جاتا ہے۔

نعمت پور کی بچی: ریانسی
نعمت پور کی بچی: ریانسی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 11:47 AM IST

کُلٹی، آسنسول (مغربی بنگال): کہتے ہیں کہ ہمارے آس پاس بہت سے ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں جن پر ہم غور نہیں کرتے ہیں اور جب ہم توجہ دیتے ہیں تو ریکارڈ بن جاتے ہیں، جی ہاں ایسا ہی ایک واقعہ آسنسول کے قریب کُلٹی کا ہے جہاں ایک ڈیڑھ سال کی بچی کی یادداشت غضب کی ہے۔ انڈیا بک آف ریکارڈز نے بھی بچی کی یادداشت کو تسلیم کیا ہے۔

یہ ڈیڑھ سال کی بچی آسنسول کے نعمت پور کی رہنے والی ہے۔ اس کو 28 ممالک کے قومی پرچموں کا علم ہے۔ یہی نہیں وہ پھولوں اور رنگوں کو بھی پہچان سکتی ہے۔ وہ حروف، نمبر اور یہاں تک کہ مخصوص شخصیات کو بھی پہچان سکتی ہے۔

یہ شیر خوار بچی نعمت پور کے رہنے والے راہل کمار منڈل اور منجو گرائی منڈل کی بیٹی ہے۔ راہول ریاستی حکومت کا ایک ملازم ہے اور اس وقت مغربی بردھوان ضلع انتظامیہ میں تعینات ہے جبکہ منجو بدھن چندر کالج، آسنسول میں ٹیچر ہے۔ منجو دیوی نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو چھوٹی عمر سے ہی پڑھانا شروع کر دیا تھا۔ اسے پڑھاتے ہوئے منجو نے دیکھا کہ اس کی بیٹی کی یادداشت حیران کر دینے والی ہے۔

منجو کا دعویٰ ہے کہ ریانسی اگر کوئی چیز دیکھتی ہے تو اس کو سب کچھ یاد آ جاتا ہے۔ حالانکہ وہ بول نہیں سکتی لیکن انگلیوں سے اشارہ کر کے بتا سکتی ہے۔ اس طرح ریانسی اب تقریباً 28 ممالک کے قومی جھنڈوں کو پہچان سکتی ہے جنہیں پہچاننے میں بہت سے بالغوں کو بھی دشواری ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ وہ آٹھ رنگوں، مختلف پھولوں، باباؤں اور شخصیات اور عالمی ہیروز کو آسانی سے پہچان سکتی ہے۔ ریانسی کل 18 کیٹیگریز میں مختلف چیزوں کو پہچان اور یاد رکھ سکتی ہے جس میں 1 سے 15 تک کے نمبرات اور A سے Z تک حروف شامل ہیں۔

انڈیا بک آف ریکارڈز نے اس بچی کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے۔ انڈیا بک آف ریکارڈ کے سرٹیفکیٹس سے لے کر تمغے اور دیگر تحائف پہلے ہی کلٹی کے نعمت پور میں بچے کے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ریانسی کی ماں منجو گرائی منڈل اور والد راہول کمار منڈل نے کہا، 'ہم چاہتے ہیں کہ ریانسی مستقبل میں ایک عظیم انسان بنے اور ملک کی شان میں اضافہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.