ETV Bharat / bharat

ابھی کچھ دن اور انتظار کریں، امیٹھی اور رائے بریلی کے کانگریس امیدواروں پر کھرگے کا بیان - Wait for few more days said Kharge

گوہاٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں کے بارے میں آپ کو جلدی ہی بتا دیا جائے گا اس کے لیے بس کچھ دن اور انتظار کرنا ہوگا۔

WAIT FOR FEW MORE DAYS SAID KHARGE
WAIT FOR FEW MORE DAYS SAID KHARGE
author img

By PTI

Published : Apr 27, 2024, 5:30 PM IST

گوہاٹی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ اتر پردیش کی باوقار امیٹھی اور رائے بریلی سیٹوں کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا۔

آسام کے سب سے بڑے شہر گوہاٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ قصورواروں کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے، وہ یہ بات صرف مخالف پارٹیوں کے لیڈران کے لئے بولتی ہے خود اپنی پارٹی کے لئے کیوں عمل نہیں کرتی ہے۔

جب بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے لیڈر زعفرانی پارٹی میں شامل ہوتے ہیں، تو بی جے پی انہیں "گود میں بیٹھال کر" راجیہ سبھا یا اسمبلی بھیج دیتی ہے۔

امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، "آپ کو کچھ اور دن انتظار کرنا ہوگا۔ جب لوگوں کی طرف سے امیدواروں کے نام میرے پاس آئیں گے تو میں نوٹیفکیشن پر دستخط کروں گا اور پھر اس کا اعلان کر دیا جائے گا اور آپ لوگوں کو بھی مطلع کر دیا جائے گا۔

جب بی جے پی کی جانب سے راہول گاندھی پر کیرالہ کے وائناڈ سے الیکشن لڑنے پر تنقید کرنے کے بارے میں پوچھا گیا کہ راہُل گاندھی امیٹھی کے بجائے وہاں سے کیوں الیکشن لڑ رہے ہیں تو کھڑگے نے کہا، "حلقے تبدیل کرنے کے لیے کانگریس کے لیڈروں سے سوال کر رہے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ ملک کو یہ بھی بتائیں کہ (اٹل بہاری) واجپائی اور (لال کرشن اڈوانی) نے کتنی بار اپنی سیٹیں بدلی تھیں،"

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کے بظاہر حوالہ دیتے ہوئے، کھرگے نے دعویٰ کیا کہ کانگریس ان لوگوں سے متاثر نہیں ہوتی جو "پارٹی میں پلے بڑھے اور بعد میں چھوڑ گئے"۔

انہوں نے زور دے کر کہا ’’کانگریس ایک بہتے دریا کی مانند ہے، اسے چند لوگوں کے چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.