ETV Bharat / bharat

یو پی ایس سی چیئرمین منوج سونی نے دیا استعفیٰ - UPSC chairman Manoj Soni resigns

یو پی ایس سی کے چیئرمین منوج سونی نے مئی 2029 میں اپنی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پوری خبر پڑھیں...

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 6:23 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے چیئرپرسن منوج سونی نے اپنی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد اس معاملہ پر نئی بحث شروع ہوگئی۔ سونی نے عہدہ سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہاکہ ’میں یہ عہدہ اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر چھوڑ رہا ہوں‘۔ قابل ذکر ہے کہ منوج سونی کی میعاد میں ابھی 5 سال باقی تھے۔ 2017 میں، وہ UPSC کے رکن بنے اور 16 مئی 2023 کو، انہیں UPSC کے چیئرمین کا عہدہ دیا گیا۔ استعفیٰ دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ اس کا پوجا کھیڈکر کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

وہیں ذرائع کے حوالے سے خبر آئی ہے کہ استعفیٰ دینے کے بعد منوج سونی اپنا وقت انوپم مشن کو دینا چاہتے ہیں۔ انوپم مشن سوامی نارائن فرقہ کی ایک تنظیم ہے۔ سوامی نارائن طبقہ ہندو مذہب کو مانتا ہے۔ منوج سونی نے تقریباً ایک ماہ قبل اپنا استعفیٰ صدر کو سونپ دیا تھا۔ ابھی تک اعلیٰ حکام نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ان کا استعفیٰ قبول کیا گیا یا نہیں‘۔ ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی خبر کے مطابق سونی کے استعفیٰ کا تعلق پروبیشنری آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر سے متعلق تنازعات سے نہیں ہے، جن پر مبینہ طور پر سلیکٹ ہونے کے لیے جعلی معذوری اور ذات کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا الزام ہے۔

59 سالہ ماہر تعلیم سونی نے 28 جون 2017 کو کمیشن کے رکن کے طور پر چارج سنبھالا۔ جون 2017 میں یو پی ایس سی میں شامل ہونے سے پہلے، منوج سونی نے اپنی آبائی ریاست میں دو یونیورسٹیوں کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2005 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے انہیں ایم ایس یونیورسٹی وڈودرا کا چانسلر مقرر کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ سونی 40 سال کی عمر میں وائس چانسلر بنے تھے۔ انہوں نے 16 مئی 2023 کو یو پی ایس سی چیئرمین کے طور پر حلف لیا اور ان کی میعاد 15 مئی 2029 کو ختم ہونے والی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.