ETV Bharat / bharat

وزیر فینانس نرملا سیتا رمن جمعرات کو لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کریں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 9:06 PM IST

Updated : Jan 31, 2024, 9:25 PM IST

Interim Budget 2024 گذشتہ 24 جنوری کو روایتی حلوہ کی تقریب، جو عبوری یونین بجٹ 2024 کی تیاری کے عمل کے آخری مرحلے پر منعقد ہوتی ہے، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ کی موجودگی میں نئی دہلی کے نارتھ بلاک میں منعقد ہوئی۔

وزیر فینانس نرملا سیتا رمن جمعرات کو لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کریں گی
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن جمعرات کو لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کریں گی

حیدرآباد : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن جمعرات کو لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ وزیر خزانہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں صبح 11 بجے عبوری بجٹ پیش کرنا شروع کریں گی۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے حکومت کی طرف سے اپریل-جولائی کی مدت کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک عبوری بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مکمل بجٹ پیش کیا جائے گا۔

یہ بجٹ پیپر لیس ہوگا۔ گذشتہ 24 جنوری کو روایتی حلوہ کی تقریب، جو عبوری یونین بجٹ 2024 کی تیاری کے عمل کے آخری مرحلے پر منعقد ہوتی ہے، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ کی موجودگی میں نئی دہلی کے نارتھ بلاک میں منعقد ہوئی۔ بجٹ کی تیاری کے "لاک ان" کے عمل کے شروع ہونے سے پہلے ہر سال ایک روایتی حلوہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل کہا کہ ان کی حکومت انتخابی سال میں عبوری بجٹ پیش کرنے کی روایت پر عمل کرے گی۔ "عام طور پر، جب انتخابات کا وقت قریب ہوتا ہے، مکمل بجٹ پیش نہیں کیا جاتا ہے، ہم بھی اسی روایت پر عمل کریں گے اور نئی حکومت کے قیام کے بعد آپ کے سامنے مکمل بجٹ پیش کریں گے۔" وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں بجٹ اجلاس سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی وزیر فینانس کل اپنا بجٹ کچھ اہم نکات کے ساتھ ہمارے سامنے پیش کریں گی۔

وہیں اپوزیشن کانگریس نے دعویٰ کیا کہ عبوری بجٹ کوئی خاص نہیں ہوگا۔ راجیہ سبھا رکن راجیو شکلا نے کہا کہ پارٹی کو بجٹ سے زیادہ امیدیں نہیں ہیں۔ شکلا نے کہا کہ چونکہ یہ ایک عبوری بجٹ ہے، اس لیے اس سے کچھ زیادہ توقع نہیں کی جاسکتی۔ ہمیں حکومت سے کوئی اچھی توقع نہیں ہے۔

دوسری طرف ملک کے عوام بے صبری سے بجٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ عام شہریوں سمیت سبھی کی نظریں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتاراما کی بجٹ تقریر کی منتظر ہیں۔

Last Updated : Jan 31, 2024, 9:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.